عید کا چاند نظر نہیں آسکا عید کب ہوگی؟
اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شوال 1443 کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔ پہلی شوال اور عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل کو ہوگی اور اس سال رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہا۔ بعض مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔ اس سے قبل پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے کہا تھا کہ آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں، عیدالفطر 3 مئی بروز منگل ہونے کا امکان ہے
۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاند کی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔ ادھر طالبان کی زیر قیادت افغان حکومت نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا۔ ملک میں آج عید الفطر منائی گئی۔ افغانستان کی سپریم کورٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم کے مطابق ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں اور ملک میں اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق فراہ، غزنی، قندھار اور غور سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی عید الفطر کا اعلان کرتے ہوئے تمام افغانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ادھر سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے ملاقاتیں ہوئیں تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اس لیے سوال یہ ہے کہ عید کب ہوگی ؟کمنٹ سیکشن میں رائے دیجیے