304

فوڈ اتھارٹی تین سال پرانا گوشت

تحریر شئیر کریں

فوڈ اتھارٹی تین سال پرانا گوشت

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے منگل کو 7 ہزار کلو گرام گوشت قبضے میں لے لیا – جو تقریباً تین سال پرانا تھا۔ یہ گوشت ایک ہوٹل کے کولڈ سٹور سے برآمد ہوا جو پاکستان کے باہر سے درآمد کیا گیا تھا۔

فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ معلوم نہیں کہ باسی گوشت حلال ہے یا حرام۔ تحقیقات کے بعد اتھارٹی نے گوشت ضبط کر کے جلا دیا۔

دریں اثناء سرگودھا میں ایک فیکٹری پر چھاپے کے بعد حکام کو چنے کا آٹا، جوار اور پسی ہوئی مرچوں سمیت ملاوٹ والی خوراک ملی۔ ڈی جی مدثر ریاض ملک نے فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کی ہدایات جاری کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں