قرآن سے شفاء کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟
قرآن مجید فرقان حمید رہتی دنیا تک ایک زندہ و جاوید کتاب ہے۔اس کتاب کا حرف حرف حکمت و دانائی کے خزانے اپنے اندر سموۓ ہوۓ ہے۔اس میں کوئی زک نہیں کہ اس عظیم کتاب کے اندر اللہ نے جو خزانے چھپا دیے ہیں وہ تاقیامت دریافت ہوتے رہیں گے اور انسانی عقل کو حیران و پریشان کرتے رہیں گے۔
قرآن پہ ایمان رکھنے والا ہر مسلمان جانتا ہے کی قرآن باعث اجروثواب ہونے کے ساتھ ساتھ شفاء بھی ہے۔یعنی بیماروں کے لیے دوا کا کام بھی کرتا ہے۔جدید ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ قرآن کا سننا انسانی جسم کو متوازن رکھتا ہے۔پرسکون کرتا ہے اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔کینسر کیا ہے؟ہارمون کا ڈس بیلنس یو جانا۔تو جب قرآن سنا جاۓ تو یہ سیلز دوبارہ سے توازن میں آ کر انسان کو شفایاب کرتے ہیں۔
سورہ یسین میں انسان کے ارذل العمر کا ذکر ہے اس آیت کی تفسیر میں ابن عباس لکھتے ہیں کہ”قرآن پڑھنے والا ارذل العمر سے محفوظ رہتا ہے۔”
جدید سائنس جوں جوں قرآن کے راز افشاں کر ہی ہے توں توں مغربی دنیا مشرف بہ اسلام ہو رہی ہے۔سائنس نے ایکو یعنی آواز کے صوتی اثرات کی نشاندہی کہ ایکو سے بڑے بڑے پہاڑ توڑے جا سکتے ہیں اسی اصول سے پتھری کو ریزہ ریزہ کیا جاتا ہے۔سائنس دانوں نے قرآن کے صوتی اثرات پہ جب کام شروع کیا تو عجیب انکشاف ہوۓ کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کا بلڈ پریشر کم آور دل کی دھڑکن نارمل اور جسم کے دیگر عضلات ڈھیلے پڑگۓ۔سورہ رحمن کی شفاء کے حوالے سے عجیب تاثیر دیکھی گئ۔پاکستان میں ایسے ہسپتال ہیں جو مریضوں کو تلاوت سناتے ہیں جس سے موذی امراض سے شفاء یابی حاصل کی جاتی ہے۔سورہ یسین سے دماغ کے پچیدہ امراض سے شفاء حاصل ہوتی ہے۔
قرآن سننے سے خلیوں میں توازن پیدا ہوتا ہے اور قوت مدافعت بڑھتی ہے۔قرآن میں اس حوالے سے عجیب تاثیر دیکھی گئ ہے کہ جب قرآن سنا جاتا ہے تو ایک خاص ردھم پیدا ہوتا ہے۔جو انسان کو صحت بخشتا ہے۔سورہ انفال میں اللہ فرماتے ہیں کہ جب رسول تمھیں بلاۓ تو لبیک کہو تمہارے لیے حیات بخش ہے۔
قرآن جسمانی امراض سے شفاء دیتا ہے یہ روحانی امراض کا مکمل پیکج بھی ہے۔اس کا اصل ٹارگٹ ہی روح ہے۔جب روح بیمار ہوتی ہے تو جسم بھی اس سے متاثر ہوتا ہے۔
قرآن سے شفاء صحیح معنوں میں وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جو اس کی حقانیت پہ اندھا یقین رکھتے ہیں۔یقین ہی اصل شفاء ہے۔عمل دوسری اور صرف سننا تیسری شفاء ہے۔جب تک قرآن کو عمل میں نہیں لائیں گے اس کی مکمل برکتوں ،راحتوں سے فیض یاب نہیں ہو سکتے۔ریسرچ سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کی قرآن کا پڑھنا سننا صرف مسلمانوں کو نہیں بلکہ غیر مسلموں کو بھی شفاء یاب کرتا ہے۔الغرض یہ کتاب ہے جس کی رحمتوں برکتوں کی کوئی حد نہیں۔اس کی تعلیمات سراپا ایمان ہے۔ان پہ عمل پیرا ہو کر دین و دنیا میں کامیابیاں سمیٹی جا سکتیں ہیں۔