Parah # 4
Dawrah e Qur’an2021
Scholar Nighat Hashmi
چوتھے پارے کا آغاز انسان کے اس عمل سے ہوتا ہے جو اسے جنت تک پہنچاتا ہے
اللہ تعالیٰ العلیم ہے۔۔ تمھاری نیکی، تمھارے جذبوں کو، تمھارے خرچ اور تمھاری نیتوں کو اللہ تعالیٰ جانتے ہیں۔۔۔
کیسے انسان نیکی کے اعلیٰ درجے تک پہنچ سکتا ہے؟
اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی محبوب چیز کو خرچ کر کے۔
🔹ان شاء اللہ نیکی کے اعلیٰ معیار تک پہچنا ہے.
اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو بہترین امت قرار دیا ہے۔۔
امت مسلمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کو سرانجام دینے کی وجہ سے بہترین امت ہے۔
جو امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام نہیں دے گا وہ اہل کتاب کی طرح ہو گا۔۔۔
کیا آپ نیکیوں کی طرف بلاتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں؟؟
غزوہ احد کے واقعات اللہ تعالیٰ نے بیان کیے ہیں۔
عظیم سپہ سالار کی activity کو اللہ تعالیٰ نے سامنے رکھا ہے۔۔۔
کیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ کے مورچوں پر fix position پر رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
غزوہ بدر میں کم تعداد کے باوجود فتح اللہ تعالیٰ پر ایمان اور یقین کی وجہ سے ملی تھی۔
یہ اعتماد اور یقین ہی تو ہے جو فتح تک لے جاتا ہے اورکافروں کے پاس یہ یقین ہی تو نہیں ہوتا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اپنے رب کی مغفرت اور جنت کی طرف دوڑو
نیکیوں میں سبقت لے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔
آپ کس طرف دوڑتے ہیں؟؟؟
جنتی لوگوں کے بارے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے بتایا ہے کہ:
وہ خوشی میں خرچ کرتے ہیں۔۔
تکبر کرنے والا انسان کبھی بھی خوشی میں خرچ نہیں کرتا۔۔
وہ اپنے غصے پر قابو کرتے ہیں۔۔
اللہ تعالیٰ کی راہ میں آزمائش لازم ہے۔۔۔
چاہے وہ جنگ ہو یا گھریلو معاملات ہوں۔۔۔
چاہے وہ طائف کی وادی ہو یا مکہ کی سرزمین۔
آزمائش تو ایمان والوں کو ان کے ایمان میں اور زیادہ کر دیتی ہے۔
میں نے بھی ظاہری اسباب کی کمی سے گھبرانا نہیں
موت کا وقت مقرر ہے
بزدل انسان زندگی سے محبت کرتا ہے اور موت سے ڈرتا ہے۔
حالانکہ موت کا وقت مقرر ہے۔
مگر آج لوگوں کو یقین نہیں آتا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق
آپ کو اللہ تعالیٰ نے نرم دل بنایا تاکہ لوگ آپ سے متنفر نہ ہو جائیں۔
شہیدوں کا مقام
ان کی روحوں کے لیے بہت اعزاز ہے۔
مسلسل استغفار کرتے رہنا ہے
سورۃ النساء کے آغاز میں اللہ تعالیٰ انسان کی پیدائش کا ذکر کرتے ہیں کہ تم سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہو۔۔
نکاح کے احکامات
چار نکاح کرنے کی اجازت دی گئی ہے(عدل کی شرط کے ساتھ ) مگر حکم نہیں دیا گیا-
وراثت کے احکامات
اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر وراثت کے احکامات بیان کر دیے ہیں۔
وراثت میں صرف مال ہی منتقل نہیں ہوتا اچھی بری عادات، characteristics بھی منتقل ہوتے ہیں۔
مرد کو وراثت میں عورت کی نسبت دوگنا حصہ اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ عورت کے مقابلے میں اس کی دہری ذمہ داری ہوتی ہے۔
جو لوگ وراثت میں اللہ تعالیٰ کی حدود کا خیال نہیں رکھتے ان کے سخت عذاب ہے۔۔
بدکار لوگوں کے لیے احکامات
نکاح کے لیے حرام کیے گئے رشتے۔