566

قرآن کے چھٹے پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے چھٹے پارے کے اہم نکات ملاحظ کیجیے۔

Parah # 6
Dawrah e Qur’an2021
Scholar Nighat Hashmi

_ اہم نكات پاره#6_

موضوعات:*


1- امت مسلمہ کے ضمير كى تطہير اور يہودى كردار
2- رسالت كا نصب العين،عیسائیوں کے عقائد
3- اہل كتاب كى عہد شكنى اور دينى بگاڑ
4- اللہ كى شريعت يا جاہليت كى شريعت
5- دين کے دشمن اور ان كا نظریاتی انحراف

جو لوگ اللہ تعالی کو مانیں اور رسولوں کا انکار کریں یا کچھ رسولوں کو مانیں کچھ کا انکار کریں وہ کافر اور ذلت آمیز عذاب کے مستحق ہیں۔*

_
اور جو لوگ اللہ تعالی اور اس کے تمام رسولوں کو تسلیم کریں وہ کامل ایمان والے ہیں اور قیامت میں اجر و ثواب کے مستحق ہیں۔_
_ یہود و نصاریٰ کی خواہش کے مطابق قرآنی نظام سے انحراف نہ کیا جائے۔ ہر قوم کے لئے اللہ تعالی نے نظام حیات واضح کیا ہوا ہے۔ ہم چاہتے تو دنیا کے تمام انسانوں کو ایک ہی مذہب کا پابند بنادیتے مگر دنیادار الامتحان ہے اس میں کئے جانے والے اعمال پر ہی اخروی جزا و سزا کا انحصار ہے۔_
اس لئے ہر شخص کو اعمال صالح میں سبقت لے جانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

مقصد زندگى:*


1- علم میں پختگى اور دعوت الى اللہ
2- اللہ كى غلامى اختيار كرنا
3- تقوى كى زندگى اختيار كرنا اور اللہ كى محبت میں شديد ہونا
4- امر بالمعروف اور نہى عن المنكر كا كام كرنا
5- اللہ كا پیغام پہنچانا اور اللہ تعالى پر ايمان لانا

قرآن مجيد كى روشنى مومن کیسے حاصل كرتا ہے؟
جب مومن اس روشنى كو پانے كى دل سے کوشش کرے،جب قرآن مجيد کے علم كو حاصل کرے،جب وه قرآن سیکھنے کے ليے ذاتى ذوق پيدا کرے-
_ إنسان جب ايمان لا كر اللہ تعالى كا دامن تھام ليتا ہے تو اللہ تعالى کیا وعده دیتے ہیں؟
اللہ تعالى اس زندگى میں بهى اور اخروى زندگی میں بهى اپنى رحمت،فضل اور ہدايت كا وعده دیتے ہیں-_

ہم كيا کریں؟*


1- دن رات قرآن حكيم کے ساتھ وقت گزارنے کی ليے دعا بهى كرنى ہے اور اس کے ليے كوشش كا آغاز بهى كرنا ہے
2- آج جو اصول اور كام اپنے ليے طے كيے ہیں ان كو ضرور پورا كرنا ہے
3- اللہ تعالى کے ليے اپنے گھر والوں اور دوستوں كو تحائف دینے ہیں( ان شاء اللہ)
*دوسروں کی غلطی کو اچھالنے سے بچنا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالی کو پسند نہیں۔
*اللہ تعالی نے ہر نبی کا ایک مقام متعین کر دیا ہے-ان میں تفریق سے بچنا ہے-*
اہل کتاب کی طرح حرام کو حلال نہیں کرنا۔
جھوٹ، چوری، زنا۔ غلط دوستیوں پر کسی کا ساتھ نہیں دینا لیکن نیکی اور بھلائی میں بھرپور تعاون کرنا ہے-

رمضان المبارک 2021 کا چھٹا روزہ اور چھٹا ہی پارہ پارہ زیر مطالعہ ہے۔اسے پڑھیے۔اس پہ تدبر کیجیے۔پھر اپنے عمل کا حصہ بنائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں