234

پانی یا جنگ؟

تحریر شئیر کریں

پاکستان کی فضاؤں میں ایک خاموش چیخ گونج رہی ہے — لیکن کوئی سننے والا نہیں۔ دشمن نے بندوق نہیں اٹھائی، توپیں نہیں چلائیں، نہ ہی افواج سرحد پار اتریں۔

مگر جنگ شروع ہو چکی ہے!

یہ پانی کی جنگ ہے — اور اس جنگ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان پسپا ہو رہا ہے۔

بھارت نے چپکے سے ہمارے دریاؤں پر قبضہ جما لیا ہے۔ کشمیر کے میدانوں میں بننے والے ڈیم اب ہمارے کھیتوں کو سیراب کرنے والے پانی کو قید کر رہے ہیں۔ دریائے چناب، جہلم اور سندھ — وہ خون کی رگیں جو ہماری زمین کو زندہ رکھتی تھیں — آج دم توڑ رہی ہیں۔

ہمارے حکمران خواب غفلت میں گم ہیں، اور عوام روٹی، نالی اور سستی سیاست کے نعرے میں کھو چکے ہیں۔

مگر وقت تیزی سے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

نریندر مودی نے جو وعدہ کیا تھا — پاکستان کو پیاس سے مارنے کا — وہ وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے۔

آج بھارت 190 سے زائد ڈیمز کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ کل جب ہمارے دریا سوکھیں گے، جب زیرزمین پانی ناپید ہو جائے گا، جب زمین زرخیزی چھوڑ دے گی — تب ہماری نسلیں ہمیں بددعائیں دیں گی کہ ہم نے وقت پر آواز نہ اٹھائی۔

یاد رکھو!

ڈیم نہ بنے تو ہماری آنے والی نسلیں بھوک سے بلکیں گی۔

پانی نہ بچایا تو ہماری زمین بنجر ہو جائے گی۔

غفلت نہ چھوڑی تو ہمیں ایٹمی جنگ کی دہلیز پر جانا پڑے گا — جہاں جیت بھی ہار سے بدتر ہوگی۔

ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ بھارت ہمیں میدان جنگ میں شکست نہیں دے سکتا، مگر پانی کا ہتھیار استعمال کر کے ہمیں اندر سے کھوکھلا کر سکتا ہے۔

اگر اب بھی نہ جاگے تو نہ پاکستان بچے گا، نہ ہم!

ہمیں سیاستدانوں سے مطالبہ کرنا ہوگا:

“ہمیں اورنج ٹرین نہیں چاہیے، ہمیں ڈیم چاہیے!

ہمیں میٹرو نہیں چاہیے، ہمیں پانی چاہیے!

ہمیں خواب نہیں چاہیے، ہمیں حقیقت میں زندہ رہنے کے وسائل چاہیے!”

آج فیصلہ کریں —

یا تو پانی بچائیں

یا تباہی کے لیے تیار ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں