389

پیام وطن

تحریر شئیر کریں

ہیام۔وطن

مدیحہ صدیقی

میرا وطن سنواردو

زندگی میں صحیح وقت پر کیئے گئے صحیح فیصلے نہ صرف دانشمندی کی علامت ہیں بلکہ آنے والے وقت کو بہتر بنانے کے لیئے ناگزیر بھی اور اگر یہ فیصلے قوموں کی زندگی میں انجام پائیں تو نسلیں فائدہ اٹھاتی ہیں اور پوری قوم فلاح پاتی ہے
جدوجہد آذادی بھی اسی فیصلے کا نتیجہ تھی ،دو قومی نظریہ پکار پکار کر کہ رہا تھا یہ دو مختلف قومیں ہیں متضاد نظریات کے ساتھ یہ کبھی ساتھ نہیں چل سکتیں
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الااللہ
اس نعرے نے ہی مخالف قوم کی نفی کردے اور جدا جدا راستوں کا تعین بھی کردیا
سو یہ وہ وقت تھا جب اللہ نے پاکستان کو ایسا لیڈر عطا کیا جس کی ذات سے دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی مملکت جگمگانی تھی
قائد اعظم حالات کا دھارا دیکھ رہے تھے
اور ھندو قوم کی ذہنیت بھی خوب جانتے تھے ،ان کے عزم نے ہی قوم کو اتنی قربانیوں پر تیار کیا کیونکہ ہمیشہ کی ذلت اور کسمپرسی سے بچنے کے لیئے اور اپنے ایمان بچانے کے لیئے جان و مال عزت و آبرو کی قربانی اب وقت کا تقاضا بن چکی تھی ورنہ ھندوستان کے مسلمان ہمیشہ غلام رہ جاتے تمام زندگی زلت اور نکبت میں گزاردیتے
قائد اعظم نے اسی وقت کہ دیا تھا کہ ہندوستان میں رہ جانے والے مسلمان ساری زندگی بھی ہندو بنیے کو اپنی وفاداری کا یقین دلاتے رہ جائیں گے لیکن وہ یقین نہیں دلاسکیں گے

آج تمام تر وابستگیاں پیش کرکے بھی ھندوستان کے مسلمان شدید آزمائش کا شکار ہیں ،ہندوستان کے شہری ہونے کے ناطے ہندوستان ژندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمان وہاں اجنبی ہیں اور اکثر ہی ھندوؤں کے ہاتھوں ستم کا شکار ہوتے ہیں
حجاب پر پابندی اس کی تازہ مثال ہے وہی عدالتیں وہی انتظامیہ جس سے ھندوستان کے مسلمان وفاداری کا اظہار کرتے ہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دیتے ہیں لیکن پھر بھی وہ مسلمانوں کے خلاف فیصلہ کر رہے ہیں ان ہی کے عقائد کے دشمن ہیں اور انتہائی تعصب کی نظر سے دیکھتے ہیں
ایسے میں سبز ہلالی پرچم والی سرزمین اسلامی جمہوریہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی وہ نعمت ہے جس کا شکر ادا کرنا بھی ممکن نہیں ،یہ وہ آزاد مملکت ہے جو ہمیں چھپڑ پھاڑ کر اللہ نے دی ،وہ سرزمین جہاں اسلامی اصولوں کو اپنی تمام برکات کے ساتھ نافذ کرنا نصب العین ٹھہرا تھا
اللہ نے اس قوم پر رحم کیا اور ایک آزاد مملکت عطا فرمائی لیکن اقبال کا یہ خواب اور قائد کی خواہش ابھی ادھوری ہے
اس مملکت خداد کا حق ہے کہ ہم شکرانے کے طور پر یہاں اسلامی نظام کا نفاذ عمل میں لائیں
آزاد ملک حاصل کرنے میں جدوجہد کرنے والوں نے جدوجہد کی اب ہماری باری ہے ،اب اس وطن کے باسیوں بالخصوص نوجوان نسل جس نے آنکھ کھولتے ہی یہاں سکون و آذادی کا سانس لیا اور وطن کی مٹی کی سوندھی خوشبو پائی ،اگے بڑھیں اور اپنی زندگیوں اور پاکستان کو اسلام کے سانچے میں ڈھالیں
پاکستان وہ ریاست ہے جسے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہاں کسی اور نظام کی کوئی گنجائش ،بے شک یہ وہ سرزمین ہے کہ جب ہم کمزور اور مجبور تھے جب پسے ہوئے تھے تو نصرت رب کے طور پر عطا کی گئی ،اب ہمیں اپنا وعدہ وفا کرنا ہے جس کے لیئے ہمارا میڈیا،ہمارے تعلیمی ادارے،نظام حکومت ،معاشی،معاشرتی ، سیاسی میدان،خاندانی نظام غرض ہر پہلو سے ازسرنو ملک پاکستان کی تعمیر کرنی ہوگی ،وطن کی یہ امانت قرآن و سنت کی بالادستی کی طلبگار ہے آئیے اس ملک کو اسلام سے شادابی دیں اور اسلامی نظام کو پھلتا پھولتا دیکھیں اور شہداء آذادی کے خون کو رائیگاں ہونے سے بچائیں

مدیحہ صدیقی

پیام وطن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں