کامیابی کے لیے درکار مہارتیں
کون سی مہارت حاصل کر کے کامیاب ہوسکتے ہیں؟:
زندگی میں اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو یہ چند سکلز ہیں جنہیں سیکھ کر کامیابی آپ کا مقدر بن سکتی ہے۔ ایسی مہارت جس کا ہر انسان کے اندر ہونا بہت ضروری ہے ورنہ زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔ اسی لئے اگر آپ ترقی کرنا چاہتے ہیں زندگی کو کسی خاص مقصد کے لئے گزارنا چاہتے ہیں تو ان چند مہارتوں کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں۔
۔ جذبات کو قابو کرنا
اگر آپ کے اندر ایموشنل کنٹرول کی صلاحیت ہے تو آپ سب کچھ اچیو کر سکتے ہیں۔ ایموشنل کنٹرول کیا ہوتا ہے جہاں آپ کو بہت غصہ آرہا ہو وہاں خاموش ہوجانا ۔ جہاں سے آپ کو جانے کا دل ہو مگر اپنے دماغ کی سن کر اپنے فائدے کے لئے اس جگہ پر خود کو روکنے پر مجبور کرنا۔ جذبات کو قابو کر نے کے لئے اہم ہے کہ آپ خود کو کنٹرول کرنا سیکھیں۔ حالات کے مطابق اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا ہی آپ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
سوچنا اور سوچ میں تبدیلی پیدا کرنا؛
یہ بھی ایک مہارت ہی ہے کہ آپ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے سوچتے ہیں کوئی بھی کام کرنے سے پہلے سوچتے ہیں ۔ لیکن سوچ کو وسیع بھی کرنا اور تبدیل بھی کرنا یہ اصل سکلز ہیں۔ جیسے آپ نے کچھ سوچا ہوا ہے۔ مگر حالات تبدیل ہوتے نظر آرہے ہیں تب آپ اپنی سوچ کو وسیع کریں گے موقع کی مناسبت سے تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔ آپ کی سوچ آپ کا خیال ایک جگہ پر ہی نہ ہو جیسے حالات سوچتے وقت تھے مگر عمل کرتے ہوئے تبدیل ہوگئے تب بھی آپ نے وہی فارمولہ پٹ نہیں کرنا بلکہ اپنے خیال اور سوچ پر نظر ثانی کرنی ہے۔
اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔
پہلے جذبات پر کنٹرول آنا چاہئے پھر آپ کی سوچ وسیع ہو اس کے بعد آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ اگر آپ ابھی یہ کام کر رہے ہیں تو آپ کا مقصد کیا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ آج یہ کام ہی ہے آُپ کے پاس تو آپ کر رہے ہیں کل کچھ اور ہوگا تو کرلیں گے۔ زندگی میں کبھی اس طرح آپ کو کامیابی نہیں مل سکتی۔ پہلے گولز تیار کریں۔ اور اپنے گولز کو لکھ لیں ایک جگہ لکھ کر رکھیں کہ آپ کو زندگی میں یہ یہ کرنا ہے اس طرح آپ محنت دل سے کریں گے اورآپ کو پتا ہوگا کہ یہ مکمل کرنے کے بعد آپ اپنے گولز کے قریب ہونگے۔
زندگی میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو آپ کو یہ تمام مہارت سیکھنی ہوگی۔
کامیابی کے لیے درکار مہارتیں