سعودی عرب کے شہر “الخبر”میں کتوں کے لیے پہلا کیفے کھول دیا گیا۔وہ سعودی عرب جہاں کتے رکھنے پر پابندی تھی۔وہاں اب باقاعدہ کیفے کھل جانا ایک عجیب ہی نہیں قابل مزمت اور معیوب بات بھی ہے۔سعودی عرب اسلامی تہذیب کا مرکز ہے۔وہاں مغرب کی تقلید میں کبھی کتوں کے لیے کیفے کھولے جا رہے ہیں اور کبھی سینما اور بت کدے۔۔۔الامان
۔۔۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ” کہ عربوں کے لیے بربادی ہے اس شر سے جو قریب ہوچکا۔”
اس حدیث کی پشین گوئی ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔سعودی عرب اور اس کی دیگر ریاستوں کی طرف سے مسلسل ایسے اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں جو شرم ناک حد تک قابل۔مذمت ہیں۔اسرائیل کے بارے کون نہیں جانتا کہ وہ ایک ناجائز ریاست ہے۔پھر بھی عربوں کی طرف سے اسے تسلیم کرنے کی باتیں علی اعلان ہو رہیں ہیں۔دبئ نے تو اسے تسلیم بھی کر لیا ہے۔اس سے پہلے دبئ میں سب سے بڑے بت خانے کا افتتاح بھی ہو چکا ہے۔اور اب رہی سہی کسر کتوں کے لیے کیفے کا کھول دیا جانا نے پوری کر دی ہے۔یہ سب بتا رہا ہے کہ ویل العرب کا آغاز ہو چکا ہے۔
۔۔۔
371