606

کیٹو ڈائیٹ کیا ہے؟

تحریر شئیر کریں

کیٹو ڈائیٹ کیا ہے؟

2020 میں گوگل پہ سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ڈائٹ کون سی ہے؟جانیے قلم کتاب پر

2020 میں سب سے زیادہ گوگل پہ سرچ ہونے والی ڈائیٹ “کیٹو ڈائیٹ”ہے۔جسے آڑھائی کروڑ لوگوں نے سرچ کیا۔سوال یہ ہے کہ کیٹو ڈائیٹ کیا ہے؟
کیٹو ڈائیٹ میں کیا چیز شامل ہوتی؟

کیٹو ڈائیٹ لو کاربوہارڈریٹ اور چکنائی اورپروٹین پر مشتمل غذا ہے۔یہ وزن کم کرنے اور شوگر کے لیے کارآمد سمجھی جاتی ہے۔کیٹو ڈائٹ میں فیٹ اور پروٹین زیادہ دیا جاتا ہے۔گوشت چربی سمیت انڈے ،پنیر آلیو آئل ،ڈرائی فروٹ اور گرین سبزیاں پالک کھیرا بندگوبھی وغیرہ دی جاتی ہے ۔چاول اور روٹی کیٹو ڈائیٹ میں ممنوع ہے۔کیونکہ یہ کار بوہائیڈریٹ پر مشتمل ہوتی ہے جو شوگر اور موٹاپےکے لیے نقصان دہ ہے۔

فاسٹنگ اور کیٹو ڈائیٹ

فاسٹنگ بھی کٹو ڈائیٹ کا حصہ ہے۔کٹو ڈائیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سڑک یا عمارت پر مشنیں لگی ہوتیں ہیں تب تک اس کی مرمت نہیں کی جاسکتی۔مرمت تبھی ہوتی ہے جب ہر طرح کی مشنیری بند کر دی جاۓ۔جب انسان فاسٹنگ یعنی خالی پیٹ ہوتا ہے تو انسان کا جسم آٹو ریپرنگ موڈ آن کر لیتا ہے۔اس حالت میں وہ سارے بیکڑریا اور مہلک جراثیم کھا جاتا ہے۔لہذا کیٹو ڈائیٹ میں فاسٹنگ ایک اہم جزو ہے۔اس کی دلیل روزہ ہے۔ساری دنیا کے ماہرین شوگر میں روزے کو بہتری قرار دیتے ہیں۔خود شوگر کے مریض بھی روزے کی حالت میں خود کو فٹ اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔

کیٹو ڈائیٹ کیا ہے اوریہ کیسے کام کرتی ہے؟

کیٹو ڈائیٹ میں ستر فیصد چکنائی اور پچیس فیصد پروٹین اور پانچ فیصد کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔
کٹون مالیکیول پر مشتمل چھوٹے چھوٹے اجزاء ہوتے ہیں جو چکنائی کی مدد سے جگر میں پیدا ہوتے ہیں۔اور توانائی حاصل کرنے کا متبادل زریعہ ہیں ۔انہی کیٹون کی وجہ سے اسے کیٹو ڈائیٹ کیا جاتا ہے۔ماہرین نے یہ غذا انسانی جسم کے مطابق سیٹ کی ہے۔کیٹون پروٹین اور لو کاربوہایڈریٹ کی مدد سے انسانی جسم اچھا میٹابولزم پیدا کر لیتا ہے۔اس لیے یہ ڈائیٹ عصر حاضر کی مقبول ترین ڈائیٹ بن چکی ہے۔پوری دنیا میں لوگ اس کیٹو ڈائیٹ کی طرف آ رہے۔اور اس کی افادیت کے پیش نظر اس کارجحان بڑھ رہا ہے۔

کیٹو ڈائیٹ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ جہاں اس کے حق میں لوگ بڑھ رہے ویسے ہی اس کے خلاف بھی رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔جو ماہریں کیٹو کے حق میں نہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ لمبے عرصے کے لیے موثر نہیں۔اور نا ہی ہمارے ماحول سے مطابقت رکھتی ہے۔کیٹو ڈائیٹ کیسے کام کرتی ہے اس کو سمجھ اور جان کر ہی اس سے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں