400

ہم کہاں کے سچے ہیں؟

تحریر شئیر کریں

ہم کہاں کے سچے ہیں؟دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے سے پہلے یہ تحریر پڑھ کے دیکھ لیں۔





ذاویہ نگاہ کی حقیقت دیکھیے

تصویر ملاحظ کیجیے اس تصویر میں ایک مرد ایک عورت کوکھینچ رہا ہے عورت نہیں

جانتی کی مرد کے اوپر پتھر ہےاسی طرح مرد نہیں جانتا کہ عورت کو  سانپ ڈسے جا رہا۔  

مرد سمجھ رہا عورت زور نہیں لگا رہی جب کہ عورت سمجھ رہی کہ مرد ٹھیک طرح سے اوپر نہیں کھینچ رہادونوں اپنی اپنی جگہ پہ درست ہیں مگر ایک دوسرے کی پوزیشن سمجھنے سے قاصر ہیںٍ یہی  زندگی

ہے۔

مرد اور عورت ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب دونوں ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھے بغیر  اپنی اپنی جگہ پر ہوتے ہوئے دوسرے کو غلط سمجھ رہے ہوتے ہیں۔اور یہ غلط فہمیاں بڑھتے بڑھتے ایک خلیج بن جاتی ہیں جسے پانٹنا   ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل سے مشکل ہوتا چلا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ایک  کے جذبات و احساسات کو سمجھیں۔روٹین سے ہٹ کر دیکھیں اور مختلف زاویئے سے خود کو اگلے کی جگہ پہ رکھ کر سوچیں۔وقتی طور پر اپنے جذبات کو سائیڈ پہ رکھ کر دوسرے کو ویلیو دینا سیکھیں کہ ہو سکتا اس کی بھی کوئی مجبوری ہو جبھی اس نے یہ کیا۔تھوڑا سا صبر اور برداشت سے لمبے سے لمبا سفر بھی آسانی سے طے ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

سوچیں اور امیربنیں

انسان  چاہے مرد ہو یا عورت اگر زاوئی نگاہ بدل کر سوچنا سیکھیں گے تبھی آگے جا سکیں گے وگرنہ چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھ کر بیٹھیں رہیں گے۔اور ایک دوسرے کو کوسنا دیتے رہیں گے۔بات سمجھنے کی ہے ہمیشہ یاد رکھیں کہ  تصویر کے دو رخ ہی نہیں بلکہ ہزاروں رخ ہو سکتے ہیں جو ہماری نظروں سے ضرور اوجھل ہوتے ہیں مگر حقیقت میں موجود ہوتے ہیں۔ہمیں بطور انسان اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم میں سے ہر ایک کی زندگی مختلف ہے اس کی آزمائش مختلف ہے،چیزوں  کو دیکھنے کا زاویہ نگاہ مختلف ہے جب اتنا کچھ مختلف ہے تو ہم سو فیصد درست رائے وہ بھی دوسرے کے بارے کیوں کر رکھ سکتے ہیں۔جب یہ مان لیا کہ ہم اگلے کے دکھ درد کو پوری طرح محسوس نہیں کر سکتے مسائل کو نہیں سمجھ سکتے تو برائے مہربانی یہ بھی جان لیجیئے کہ اپنی زبان پہ تھوڑا قابو رکھ کر جذبات کو کنٹرول کر کے  رائے دینا بھی سیکھ لیں۔بس زرا سا گریبان چاک کیجیے اور جھانک کر اتنا کہیں کہ ہم کہاں کے سچے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں