595

آفتاب اقبال اور صحابہ ؓ کی گستاخی

تحریر شئیر کریں

آفتاب اقبال اور صحابہ ؓ کی گستاخی

آفتاب اقبال جو ایکسپریس نیوز کے صحافی ہیں۔انھوں نے کچھ دن پہلے صحابہ اکرام کی شان میں نازیبا الفاظ کہے۔معاذاللہ “کہتے ہیں ستر سال سے اس ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔تم نے احد میں بھی یہی کچھ کیا تھا”اس پرکافی احتجاج دیکھنے میں آیا اور آنا بھی چاہیے۔نبی کریم ﷺ کی ذات کے بعد صحابہ اکرام رضوان اللہ اجمعین کا نمبر آتا ہے۔جن سے اللہ رب العزت راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوۓ۔اتنی بڑی سند رکھتے ہیں اللہ کی طرف سے صحابہ اکرام،،

مگر کچھ کم فہم لوگ اپنے علم کے زعم میں خود کو اتنا ماہر سمجھتے ہیں کہ انھیں سند مل چکی ہے ہر علم میں ماہر ہونے کی،ان کو لگتا ہے ان کے منہ سے نکالا جانے والاہر لفظ تاریخ کا درجہ رکھتا ہے۔اگر آفتاب اقبال نے غزوہ احد کی تاریخ پڑھی ہوتی تو وہ مال غنیمت کے لیے لوٹنا کا لفظ استعمال نا کرتے۔اہل دانش جواب دیں کیا مال غنیمت لوٹا جاتا ہے یا سمیٹا جاتا ہے؟

یہ بھی پڑھیے

مثبت سوچ اور ہمارے صحابہ اکرام

صحابہ اکرام نے غزوہ احد میں جب سممجھ لیا کی فتح ہوگی ہے تو پہاڑی کا درہ چھوڑ کر نیچے اتر آے۔اور مال غنیمت سمیٹنا شروع کر دیا۔اسی اثناء میں دشمن کی فوج نے جب دیکھا کہ سب مال سیٹ رہے اور پہاڑ کا درہ جو کہ عقب میں تھاخالی رہ گیا۔

اس طرف سے گھوم کر آ کے انھوں نے حملہ کر دیا اور جیتی ہوئی جنگ ہار میں بدل گئ۔واقعہ وہی تھا جو آفتاب اقبال نے بیان کیا۔مگر صحابہ اکرام پہ لوٹنے کا الزام لگانے سے پہلے تحقیق کر لیتے۔کہ صحابی اکرام وہ مال اپنے لیے سمیٹ رہے تھے یا نبی کریم ﷺ کے لیے ،یہ مال غنیمت نبی کریم ﷺ کے پاس اکٹھا ہو کر جانا تھا اور پھر وہاں سے مختلف شعبوں میں تقسیم ہونا تھا۔اگر یہ سب جانتے بوجھتے کیا تب بھی گستاخی ہے اور اگر کم فہمی کی بناء پر کیا تب بھی ۔جس کی اس نے معافی مانگ لی ہے کہ اس سے حماقت ہوئی ہے۔جس کی طرف سے علماء نے ان کی معافی قبول کرلی ہے۔اور اصول بھی یہی ہے کہ کوئی اگر صحابہ کی شان میں گستاخی کرے اور نبی کریم ﷺ کی شان کے علاوہ معتبر ہستیاں ہیں تو انھیں معاف کرد ینا چاہیے۔لیکن اگر کوئی رسالت مآب ﷺ کی شان میں گستاخی کرے تو اسے معاف نہیں کیا جاۓ گا۔

لیکن سوال یہ ہے کہ یہ کیسا وقت آن پہنچا ہے کہ صحابہ تو ایک طرف خود نبی کریم ﷺ کی ذات پہ ہرزہ رسائیاں کی جا رہی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں؟؟؟؟

آفتاب اقبال اور صحابہ کی گستاخی کے حوالے سے ے پرزورمذمت کرتے ہیں ا

آفتاب اقبال اور صحابہ ؓ کی گستاخی

ور پیمرا سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسے پروگرام۔بند ہونے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں