انگین التان المعروف ارطغرل سے دھوکہ کرنے والا نو سر باز گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انگین التان جو کہ معروف ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو اور دنیا بھر میں اپنے اس کردار کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔پاکستان میں بھی ان کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔حال ہی میں انہوں نے کاشف نامی نوسر باز نے پاکستان بلوایا اور دس لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا۔جس کی پیشگی رقم پانچ لاکھ ڈالر پہلے ہی ادا کر دی گئ تھی جبکہ بقایا پاکستان آنے کے بعد دینا طے پائی تھی۔۔۔انگین التان کے مطابق بقایا رقم ان کو ادا نہیں کی گی۔اور یہ بھی کہ جس کمپنی کا ان کو ایمبسڈر بنایا گیا تھا وہ بھی ایویں سی تھی۔
کاشف ایک بدنام زمانہ شخص ہے۔جو پہلے بھی دیگر کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔تاہم پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا ہے۔دوران گرفتاری مزاحمت بھی کی گئ۔مگر پولیس نے اسے گرفتار کر کے چھوڑا۔
اس طرح کی حرکات سے پاکستان کی ساکھ کو پہلے بھی بہت نقصان پہنچا ہے اور ارطغرل کے ساتھ ایسا کرناپاکستان کی کریڈیبلٹی کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔