ارطغرل کے شہر سوگوت سے ننانوے ٹن سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔
استنبول خبررساں ادارے کے مچانق ارطغرل کے شہر سوگوت سے وافر مقدار میں سونا ملنا خوش آئند بات ہی نہیں بہت ہی خوش آئند بات ہے۔اس سے ترکی کے زرمبادلہ میں چھ ارب ڈالر کے لگ بھگ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔جو ترکی کی ترقی میں اہم پیش رفت ہے۔
اس خبر کا اعلان کمپنی کے سربراہ فرحت التین نے اعلان کیا ہے۔اس کے مطابق یہ سونا دو سال کے اندر اندر نکال لیا جاۓ گا۔اس اعلان کے بعد اس کمپنی کے شئیرز میں بھی دس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے کہ اس کمپنی کا یدف ہر سال سو ٹن سونا تیار کرنا بھی ہے۔
جہاں تک سوگوت کی بات ہے تو یہ وہ شہر ہے جو ارطغرل غازی نے بسایا آباد کیا اور اسے اوج ثریا تک پہنچا دیا۔بعد ازاں یہی ارطغرل کا مدفن بھی بنا۔ارطغرل کے نام پر مشہور زمانہ سیریل ارطغرل غازی بھی بنایا گیا۔جس نے ریکارڈ توڑ شہرت حاصلی کی۔پاکستان میں بھی اس کی مقبولیت نے ریکارڈ توڑے۔سرکاری سطح پر اس ڈرامے کی اردو میں ڈبنگ کی گی اور دکھا یا گیا۔اب ایک بار پھر یونس ایمرے ترکی کا ایک اور ڈرامہ جس کی ڈبنگ کی جا رہی ہے۔