اسمبلی میں درودشریف پڑھنے کی ہدایات جاری کر دی گئ ہیں وزیراعلی عثمان بزدار
ہمارا تعلیمی نظام بہت سی اصلاحات مانگتا ہے موجودہ حکومت اس سلسلے میں۔سنجیدہ نظر آرہی ہے جو کہ خوش آئند ہے پہلے یکساں۔نظام تعلیم پہ کام شروع کیا گیا اور رائج بھی کر دیا گیا ہے یکساں نصاب تعلیم تمام۔سکولوں میں شروع کیا جا چکا ہے جیسا کہ دیگر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہے۔
اس کے بعد قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا وہ بھی ترجمے کے ساتھ،یہ بھی ایک بہت اچھا اقدام ہے رواں سال سے اس کی شروعات ہو چکی ہیں بچوں کو سکولوں میں سلیبس وغیرہ آلاٹ ہو چکے ہیں۔اور قرآن پڑھایا جا رہا ہے۔
آج کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیراعلی بزدار نے حکم دیا ہے کہ اسمبلی میں تلاوت کے بعد درودشریف پڑھایا جائے یقینا اچھی نیک شروعات ہیں۔اللہ کرے باقی اصلاحات کا سلسلہ بھی تواتر سے جاری رہے اور پاکستان کا تعلیمی نظام بھی ہماری اپنی اقدار کے ساتھ جدید کا مقابلہ کرے۔آمین