383

اللہ ہماری پہلی ترجیح کیوں نہیں؟

تحریر شئیر کریں

اللہ ہماری پہلی ترجیح کیوں نہیں؟

جو اللہ رب العزت کے احکام پے چلتے ہیں انہیں صرف یہی فکر ہوتی کہ میرا رب مجھ سے ناراض نا ہو ۔۔۔ ۔باقی لوگ، رشتے دار کچھ بھی کہتے رہے ۔۔۔۔میں اپنی بہت سی ایمانی ساتھیوں کو دیکھ چکی جو عام حالات میں تو اللہ کے احکام کی پابندی کرتی لیکن جب شادی ہو یا کوئی بھی فنکشن ہو ۔انکا حجاب انکے ایمان میں مجھے کمی محسوس ہوئی ۔۔۔میری بات کا مقصد کسی کو بھی ہرٹ کرنا نہیں۔۔۔لیکن! مجھے ایک بات بتلائیے جو رب تعالی کے کلام کو سیکھ لے لیکن پھر بھی وہ اپنے نفس کی اور لوگوں کی پرواہ کرئے کیا وہ اللہ کی جنت کو پا سکتا؟؟؟؟ بہت ہی افسوس ہوتا مجھے واللہ جب میں کسی ایسے کو اللہ رب العزت کی نافرمانی کرتے دیکھتی ہوں جو یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔۔اب تو یہ سب ہوتا ہے ۔۔۔۔کیا معاشرہ جو کرئے ہم نے بھی وہی کرنا ہے؟؟؟؟ کس مقصد کے تحت انسان کو پیدا کیا گیا؟؟؟ یہ بھی تو ایک لڑکی ہیں ناں جو اللہ رب العزت کے احکام کی پابندی کر کے کسی کی بھی پرواہ نہیں کی اور حجاب کیا الحمدللہ💗👇 ۔کیا یہ معاشرے میں نہیں رہتی ۔؟؟؟ کیا یہ موٹیویشنل سپیکر منیبہ فاطمہ اس معاشرے کا حصہ نہیں؟؟؟؟ اپنی ترجیحات کو دیکھیں۔۔۔۔۔

میں جب بھی کسی بھی لڑکی کو اسکی *شادی پے سٹیج پے بیٹھے دیکھتی جب وہ چہرے کو ڈھانپے بناء سر سے تھوڑا سا ڈوپٹہ اٹکا کر باقی سارا ڈوپٹہ الا ماشاءاللہ پیچھے کی طرف دھکیل دیا جاتا ۔۔۔۔نامحرموں کی نگاہیں اس لڑکی کو دیکھتی رہتی کیا اس لڑکی کو گناہ نہیں ہوتا؟؟؟ کیا اسکا یہ عمل حشر کے میدان میں اسکے اعمال پے بھاری نہیں ہو سکتا؟؟؟ میرا دل ایسا منظر دیکھ کر بہت ہی غمگین ہوتا ۔۔۔۔اس دنیا میں صدا رہنے نہیں آئے ۔۔۔۔اپنی آخرت کو بہتر کرنے کے لیے اس دنیا میں بھیجے گئے ہیں ہم۔۔۔۔لیکن *افسوس آج ہر لڑکی شیطان کے بہکانے پے بہک گئ اور اپنے نفس کو اللہ کے تابع نا کر سکی* ۔۔۔اللہ رب العزت ہمیں اپنے احکام پے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔آمین

اللہ ہماری پہلی ترجیح کیوں نہیں؟

بِنت فاروق✍

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں