امریکی خاتون نے پاکستانی ٹک ٹاکر سے شادی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطانق چالیس سالہ ڈینیلی نے راولپنڈی کے افشان سے شادی کر لی ہے۔یہ محبت ایک ویڈیو لائیک سے شروع ہوئی اور یہاں تک آن پہنچی کہ خاتون نے نا صرف افشان کو قبول کیا بلکہ اس کا مذہب اور روایات کو بھی قبول کیا۔
ڈینیلی کے مطابق اس نے اسلام پہ سرچ کی تو اسے پتہ چلا کہ اسلام عورت کو کتنی عزت دیتا ہے۔مجھے مساجد مشرقی لباس بہت پسند ہیں۔مشرقی مرد عورت کو جو عزت اور تحفظ دیتے ہیں ہم مغرب میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔اس لیے میں نے مغرب کو چھوڑ کر مشرقی مرد کا ساتھ چنا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔
جہاں تک ڈینیلی کے قبول اسلام کی بات ہے تو اس پر تبصرہ کرتے ہوۓ افشان نے کہا کہ ڈینیلی پر اس کا کوئی دباؤ نا تھا۔مسلمان ہونا اسکی اپنی مرضی ہے۔ڈینیلی نے پاکستان کو خوبصورت ملک قرار دیا ہے اور یہاں کی مہمان نوازی سے متاثر ہوئی ہیں۔واشنگٹن سے پاکستان منتقل ہونے پہ ڈینیلی بہت خوش ہیں۔
قلم کتاب دعا گو ہے کہ دونوں کی محبت خوب پروان چڑھے اور ان کو خوشیاں عطا کرے۔۔آمین