سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسین اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون
آپ ایک نڈر بے باک اور با ایمان لیڈر تھے۔جنہوں نے ساری عمر حق کی بات کی اور ڈنکے کی چوٹ پر کہی۔اسلامی اصولوں کی روشنی میں حکومت الہیہ قائم کرنے کی تگ ودو میں مصروف رہے۔سید مودودی کی قیادت میں جو لشکر حق کا پرچم لے کر اٹھے تھے۔اسی پرچم تلے ساری عمر بسر کردی۔جماعت اسلامی ان کی پہچان تھی۔
سید منور حسین 1941 میں دہلی میں پیدا ہوۓ۔قیام پاکستان کے بعد لاہور منتقل ہوۓ پھر کراچی شفٹ ہو گئے۔
سید منور حسین نے 1963 میں سوشیالوجی اور 1966ء میں اسلامیات میں ماسڑرزکیا۔آپ زبان و بیاں میں ماہر ہوتے چلے گۓ۔اور 1962 میں کراچی جماعت الاسلامی کے ناظم بھی رہے۔
آپ کافی عرصے سے علیل تھے۔بالآخر 78 سال کی عمر اس فانی دنیا کو لبیک کہا۔
اللہ ان پر اپنی خصوصی رحمت کے دروازے کھولے۔۔آمین
تجھے کس پھول کا کفن ہم دیں
تو جدا ایسے موسموں میں ہوا جب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں
374