بغیر اجازت حرم میں داخلے پر جرمانہ عائد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو بغیر اجازت نامے کے مسجد الحرام میں آئیں انھیں دس ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا مسجد الحرام میں داخل ہونے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق جرمانہ کا نفاذ کرونا وبا کے خاتمے تک برقرار رہے گا۔
وزارت داخلہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر داخلہ کارڈ کے حرم کا رخ نا کریں۔اور اجازت نامے چیک کرنے کے لیے مسجدحرام جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں بنائی جائیں گیں۔ایس اوپیز پہ عمل پیرا لوگوں کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
رمضان میں عمرہ کی اجازت کن لوگوں کو دی جاۓ گی؟
اس اعلان کے تحت ملکی اور غیر ملکی افراد کو اجازت نامے حاصل کرکے حرم کی طرف جانا ہوگا۔اور یہ اجازت نامے توکلنا ایپ سے جاری ہوں گے۔