1,561

جو کے طبی فوائد

تحریر شئیر کریں

جو کہ طبی فوائد کی بات کی جاۓ تو اس کے بہت سے فوائد ہیں۔جو کا دلیہ ہو یا جو کا پانی دونوں انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

جو کی تاریخ پہ نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس کی تاریخ دس ہزار سال پرانی ہے۔اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انسان نے جو پہلی فصل کاشت کی وہ بھی جو کی فصل تھی۔آج بھی یہ دنیا میں بڑے زوروشور سے کاشت کیا جاتا ہے۔جو دنیا کی پانچویں بڑی فصل ہے۔جسے ساری دنیا میں کاشت کیا جاتا ہے۔

جو کہ طبی فوائد درج ذیل هیں۔
اس میں پاۓ جانے والے نیوٹریشنز بہت افادیت بخش ہیں۔اس میں کیلشیم ،آئرن، میگنیز، یعنی زنک کاپر کے علاوہ سلوبل اور غیر سلوبل فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔جو معدے کے لیے بہت مفید ہے۔اس میں وٹامنز کے علاوہ اینٹی اکسیڈنٹس بھی شامل ہوتے ہیں جو دل شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں مفید ہیں۔

جو کا استعمال مختلف طریقوں سے ہوتا ہے۔جس سے مختلف طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
جو کا پانی
ستو
جو کا دلیہ ، تلبینہ
جو کی روٹی

جو کسی بھی صورت میں استعمال کریں۔یہ انتہائی مفید ہے۔

معدے کے امراض میں جو کا استعمال

معدے کے تمام مسائل۔کے لیے جو اکسیر ہے۔نبی کریم ﷺ کی حدیث ہے کہ جو معدے کو ایسے صاف کرتا ہے جیسا کہ صابن میل کو”

شوگر میں جو کا استعمال

جو کےا ندر ایک خاص قسم کا مادہ پایا جاتا ہے جسے بیٹا گلوکین کہا جاتا ہے۔جو شوگر کو کنٹرول رکھتا ہے۔اس کا پانی شوگر کے لیے بہت مفید ہے۔خاص طور پر ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے۔

کولیسٹرول اور بلڈپریشر میں جو کا استعمال

کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کو نارملرکھتا ہے۔اس کے پانی میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں۔جو دل کو مضبوط کرتے ہیں۔

ہائپر ٹینشن میں جو کا استعمال


ہائپر ٹینشن میں جو کا استعمال بہت مفید پایا گیا ہے۔نبی کریم ﷺ جس گھر میں کوئی بیمار یا فوت ہو جاتا تو تلبینہ کھلانے کی نصیحت کرتے۔اور تب تک تلبینہ چولہے پہ پڑا رہتا جب تک مریض صحت یاب نا ہو جاتا۔جس گھر میں فوتگی ہوئی ہو،وہاں غم اور ڈپریشن نمایاں ہوتا ہے۔جو کا دلیہ کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے جس سے غم دور ہوتا ہے۔ایسی صورت حال۔میں جو کا پانی بھی مفید ہے۔

حاملہ عورت اور جو کا استعمال

دوران حمل جو انتہائی صحت بخش ہیں ماں اور بچے دونوں کے لیے بہت مفید، کمزوری کو دور کرتے ہیں۔بچے کو صحت مند بناتے ہیں۔صبح کے وقت حاملہ عورتوں کی طبیعت میں جو گرانی پیدا ہوتی ہے۔اس کو دور کرتا ہے۔

جلدی بیماریاں اور جو استعمال

جلدی بیماریوں میں بھی جو بہت اکسیر ہے۔جو کا ابٹن بنایا جاتا ہے تاکہ جلد خوبصورت اور تروتازہ لگے۔جو کے پانی سے جلد کے اندر سے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں۔اور ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔رنگت کو گورا بھی کرتا ہے۔

بالوں کے مسائل اور جو کا استعمال

بالوں کے مسائل۔میں بھی کو خاصے مفید ہیں۔اس کے اندر

یہ بھی پڑھیے

ناشتے میں تین کھجور کھائیں اور ان گنت فوائد پائیں۔

پاۓ جانے والے وٹامنز اور منرلز بالوں کی گروتھ میں اضافہ کرکے ان کو لمبے اور چمکدار بناتے ہیں۔

خون کی کمی اور جو کا استعمال

خون کی کمی میں جو کا استعمال بہت اکسیر ہے۔انیمیا کی کمی کا علاج ہے۔کیونکہ اس میں موجود سرخ زرات خون کی کمی دور کرتے ہیں۔

جو کا پانی بنانے کا طریقہ

جو سے پانچ گنا زیادہ پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں ۔۔جب تین گنا رہ جاۓ تو بوتل میں بھر کر دن بھر استعمال کریں۔

تلبینہ بنانے کا طریقہ

تلبینہ جو کے دلیے کو کہتے ہیں۔جو کو اس سے دو گنا زیادہ پانی میں ڈال کر چولہے پہ رکھیں۔اور اس سے پہلے تین گنٹھے بھگو لیں گے تو جلدی پک جائیں گے وگرنہ کافہ وقت لگتا۔
جب پانی تھوڑا رہ۔جاۓ تو دودھ ڈال۔دیں۔اور پکائیں۔کھجور کی گھٹیلیاں نکال کر بھگو دیں اور ان کو گرینڈ کر کے چینی کی جگہ آخر میں ڈال دیں۔شہد بھی ڈالا جا سکتا۔آخر میں ۔میوہ جات ڈال دہں ۔اور نوش فرمائیں۔اور جو کے طبی فوائد کا حصول یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں