404

حجاب اور جدید سائنس

تحریر شئیر کریں

۔۔۔۔
اسلام دین کامل ہی نہیں دین پریکٹیکل بھی ہے۔اس میں کوئی بات ایسی نہیں ملے گی جس کو۔پرکھا نا جا سکے جس پر تجربہ نا کیا جا سکے۔حجاب بھی اسلام کے اہم احکامات میں سے ایک ہے جوعورتوں پہ فرض ہے۔عورت جب بالغ یو جاۓ تو اس پر حکم ہے اپنے ستر کو چھپاۓ جس میں ہاتھ اور چہرہ بھی شامل ہے۔چونکہ عورت سر سے پاؤں تک ستر ہے تو اللہ نے اس بات کا خصوصی حکم قرآن کی سورہ احزاب اور سورہ نور میں دیے ہیں۔اور دونوں سورتوں میں بتا دیا گیا ہے کہ گھر کے اندر کیسے رہنا اور گھر کے باہر کیسے؟اس لیے ان دونوں سورتوں کی تعلیم بچیوں کو بلوغت سے پہلے مکمل کروادینی چاہیے۔تاکہ کوئی ابہام نا رہے۔
۔۔۔۔۔
حجاب دیگر مذاہب میں
۔۔۔۔۔۔
اسلام نے حجاب لازم قرار دہا ہے مگر تاریخ پہ نظر ڈالیں تو ہندومت سمیت دیگر مذاہب بھی اسلام کی طرح پردے کے حامی ہیں۔عورت ایک قیمتی اثاثہ ہے اور انسانی فطرت ہے کہ وہ اپنے اثاثے سنبھال کے رکھتا ہے۔ غیرت مند مرد چاہے کوئی بھی ہو کسی بھی مذہب اور قوم سے تعلق رکھتا ہو اپنے گھر کی عورتوں کے بارے میں حساس ہوتا ہے۔اور ہونا بھی چاہیے۔اسی طرح بائیبل میں بھی یہودیوں اور عیسائیوں کی تعلیمات میں حجاب کا تذکر ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔
حجاب کیوں پہننا چاہیے؟
۔۔۔۔
حجاب انسانی فطرت ہے۔دنیا کی ہر قیمتی شے کو ڈھانپا جاتا ہے۔جیسے کعبه اور قرآن ۔بالکل ایسے هی عورت کو بھی اپنا آپ چھپانے کا حکم ہے تاکه وه لوگوں کی گندی نظروں سے محفوظ رهے۔اور یہ بات عقل پہ پوری اترتی ہے۔
۔۔۔۔۔
حجاب اور جدید سائنس
۔۔۔۔
جدید سائنس آج عورتوں کو بتا رہی ہے کہ سکن کی بیماریوں سے بچنے کے لیے لازم ہے کہ ہاتھوں اور چہرے کو ڈھانپا جاۓ۔کرونا وائرس کی آمد نے تو اس حقیقت کو مزید عیاں کردیا ہے۔کہ بہت سی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے اگر ناک کو ڈھانپ لیا جاۓ۔
اسی طرح تنگ لباس بھی انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہے۔ڈھیلے ڈھالے لباس میں انسان خود کو جہاں آرام دہ محسوس کرتا ہے وہاں مسلز بھی ریلیکس رہتے ہیں۔اور تنگ لباس میں مسلز متاثر ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔

حجاب کے فوائد:
سورج کی تیز شعائیں چہرے پہ نہیں پڑیں گیں اور نا ہی گردو غبار سے چہرے کی سکن خراب ہوگی۔
تنگ اور چست لباس سے لوکل مسلز خراب ہوجاتے ہیں جیسے باہر کے مسلز میں حرکت ہوتی ہے ویسے ہی اندر کے باریک مسلز میں جب تنگ لباس ہوگا۔اس کی مثال سوئی سے لی جا سکتی ہے سوئی اگر جسم کے اندر چلی جاۓ تو باریک مسلز اسے کہاں سے کہاں پہنچا دیتے ہیں۔بالکل ایسے ہی تنگ لباس سے باریک مسلز کی حرکت رک سکتی ہے ۔اور ذہنی دباؤ اور کھنچاؤ جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
بے پردگی انسان کو روحانی طور پہ کمزور کرتی ہے۔شیطان حاوی ہو جاتا ہے۔حیا ختم ہو جاۓ تو انسان کوئی بھی گناہ آسانی سے کر سکتا ہے۔حدیث کے مطابق جب تم میں حیا نا رہے تو جو مرضی کرو۔
۔۔۔۔
حجاب کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں عورت جب حجاب لیتی ہے تو اسے اپنی ظاہری حالت کی پرواہ نہیں رہتی۔اور بہت سی فضول خرچیوں سے بچت ہوجاتی ہے۔اور اس کے نتیجے میں دیگر گناہ جیسے پلکنگ وغیرہ سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے۔پلکنگ اللہ کی نظر میں گناہ ہے ہی جدید سائنس بھی مان گئ ہے کہ بھنووں کے بال اکھیڑنے سے دماغ کمزور ہوجاتا ہے۔جب پردہ کرے گے تو اس گناہ سے بھی چھٹکارہ مل جاۓ گا۔
حجاب سے سر ڈھکا رہتا ہے اور بال بھی ڈھکے رہتے ہیں۔اور مٹی اور گردو غبار سے محفوظ رہتے ہیں۔جو خشکی اور بال گرنے کاسبب بنتے ہیں۔
درج بالا تمام فوائد دنیاوی ہیں۔اصل نیت اور مقصد اللہ کی خوشنودی اور خود کو گندی نظروں سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں