462

حجاب میں سٹائلش کیسے بنا جاۓ؟

تحریر شئیر کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حجاب حکم خداوندی ہے بالکل ایسے جیسے نماز کی پابندی لازم ہے ویسے ہی حجاب بھی لازم ہے۔عورت سر سے پاؤں تک ستر ہے۔عورت کا مطلب ہی چھپی ہوئی چیز کے ہیں۔لہذا اللہ رب العزت نے اس کی عصمت کی حفاظت کے لیے حجاب لازم قرار دیا ہے۔
حجاب کا رجحان بھی ماضی کی نسبت زیادہ ہو رہا ہے۔بڑے بڑے شہروں میں اب ایسی خواتین زیادہ تعداد میں نظر آتیں ہیں جو حجاپ پہنتیں ہیں۔با حجاب خواتین نےتعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کر کے ثابت کیا ہے کہ حجاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پائلٹ جو باحجاب تھیں۔
حجاب پہن کر سٹائلش کیسے دکھاجاۓ ہر اس لڑکی کا خواب ہے جو حجاب میں رہ کر خود کو ماڈرن دیکھنا چاہتی ہے۔خود کو گروم کرنا چاہتی ہے اور دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہیں۔ایسی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ جانیں کہ حجاب میں رہتے ہوۓ خود کو groom کیسے کیا جاۓ؟
۔۔۔۔۔۔
حجاب میں رہتے ہوۓ سٹائلش کیسے بنا جاۓ؟
۔۔۔
عبایا پہنے یا چادر اوڑھے۔مقصد یہ ہونا چاہیے کہ رب راضی ہو اور ستر پوشی ہو۔
“اللہ جمیل ویحب الجمال “اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورت خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔اس حدیث کو مدنظر رکھتے ہوۓ سٹائلش بنا جا سکتا ہے۔اللہ نے عورت کے زریعے اس دنیا کو خوبصورتی بخشی۔بقول اقبال

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ

۔کچھ باتیں جو حجاب اوڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ کو مدنظر رکھنا ہوگی جبھی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ دلکشی بھی پیدا کی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔
حجاب پن کا استعمال ضرور کریں۔
۔۔۔۔
حجاب کو کبھی بھی بکسویں سے پن اپ نا کریں بلکہ اس مقصد کے لیے بازار سے دیدہ زیب پنیں ملتیں ہیں۔جو پائیدار بھی ہوتیں ہیں اور خوبصورت بھی۔اور سب سے بڑھ کر سٹائلش لگتیں ہیں۔
۔۔
مختلف رنگوں کے عبایا پهنیں:
۔۔۔۔
مختلف رنگوں کے عبایا سلوائیں۔گرمیوں میں کاٹن کے ہوں تو زیادہ اچھا۔ہمارے ہاں سیاہ رنگ کے عبایا پہنے جاتے۔یہ مقصد کے لیے تو ٹھیک ہے کہ سیاہ رنگ میں زیادہ تر خواتین ہوتیں تو پہچان نہیں ہو پاتیں مگر سیاہ رنگ سائنسی نقط نظر سے ٹھیک نہیں ہے۔مسلسل سیاہ رنگ پہننا جلد کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔اس لیے مختلف کلر کے عبایا بنوائیں تاکہ دیدہ زیب لگیں۔
عبایا زیادہ تنگ نہیں ہونا چاہیے کہ ستر پوشی کے خلاف ہو۔اور نا ہی اتنا جگمگ کرتا ہو کہ دعوت نظارہ دے۔پردہ پردے کے اندر رہ کر کیا جاۓ تاکہ مقصد پورا ہو۔
۔۔۔۔۔
صفائی کا خاص خیال رکھیں:
۔۔۔
عموما جب ہم حجاب میں ہوتے تو صفائی ستھرائی کو نظر انداز کر دیتے کہ کون سا نظر آنا ہے۔مگر یہ زیادتی ہے۔صفائی نا ہونے سے بدبو آۓ گی اور بدبو دار انسان سٹائلش کیسے دکھ سکتاہے۔ایک اور چیزجو حجاب میں نظر انداز ہوتی ہے وہ بال ہیں۔جلدی میں کہیں جانا ہو تو بال بناۓ بغیر چل پڑتے۔جو کہ غلط ہے۔کہیں جانے سے پہلے بال اور کپڑے صاف ہونے چاہیے۔اگرچہ وہاں جاکر آپ کو عبایا نہیں بھی اتارنا تب بھی۔بالفرض اگر عبایا اتارنا پڑ بھی گیا تو کسی شرمندگی کا سامنا کم ہی کرنا پڑے گا۔ویسے بھی صفائی ستھرائی انسان کی نفسیاتی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔اور انسان پراعتماد دکھائی دیتا ہے۔
۔۔۔
ہاتھ پاؤں خصوصی توجہ کے منتظر
۔۔۔۔
جہاں تک حجاب میں سٹائلش دکھنے کی بات ہےتو اس سلسلے میں ہاتھ اور پاؤں خصوصی توجہ مانگتے ہیں۔صاف ستھرے ناخن اور ایڑھیاں آپ کو سٹائلش بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ عبایا کے ساتھ جوتا اور پرس بھی سٹائلش ہونا چاہیے۔تاکہ آپ منفرد اور جاذب نظر دکھائی دیں۔کوشش کریں کہ جوتا اور پرس عبایا سے میچ کرتا ہو۔ بے شک مہنگا نا بھی ہو مگر مناسب ہو ۔

درج بالا ٹپس کو مد نظر رکھتے ہوۓ ہم بآسانی دین اور دنیا میں مطابقت پیداکر سکتے ہیں۔سوسائٹی میں گرو کر سکتے ہیں۔اچھا دکھنا بلاشبہ ہر عورت کا حق ہے۔اور یہ حق اسےاللہ نے دیا ہے جنہیں وہ حدود میں رہتے ہوۓ پورا کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں