حسین اداکارائیں اور انکی خوبصورتی کا راز
اداکاروں کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟جانیے وہ قدرتی ہربل جو آپ کو بھی حسین وجمیل بنا دے گیں۔
ہر دم دلکش نظر آنے والی جاذب نظر اداکارائیں اپنی خؤبصورتی کے بارے میں کیا کہتیں ہیں؟
بقرہ عید کی آمد آمد ہے ۔لڑکیاں خود کو حسین دکھانے کی خواہش میں اپنی اپنی بساط کے مطابق ٹوٹکے کرتی اور پارلرز کے چکر لگاتیں ہیں۔تاکہ وہ عید پہ کسی سے کم نا دکھیں۔اور ان کے حسن کو چار چاند لگانے کے لیے زیر نظر آرٹیکل میں خوبصورت ترین دکھنے والی اداکاراوں کے حسن کے راز اکٹھے کیے ہیں۔تاکہ گھروں میں رہنے والی خواتین بھی کسی سے پیچھے نا رہیں۔
مائرہ خاں کی خوبصورتی کا راز
۔۔۔
مائرہ خاں پاکستان کی خوبصورت ترین ایکٹریس ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں دن میں دو تین مرتبہ تھوڑا شہد اور لیموں کا رس لے کر ہاتھ پر ملتی ہوں اور چہرے پہ لگا لیتی۔میں جہاں بھی جاؤں یہ دونوں چیزیں شہد اور لیموں میرے بیگ میں موجود ہوتی۔یہ میں بچپن سے استعمال کر رہی۔آپ دیکھ لیں وہ کتنی گورہ چٹی اور نرم و نازک جلد کی مالک ہیں۔
قلوپطرہ کی خوبصورتی کا راز
قلوپطرہ سے کون واقف نہیں اپنے عہد کی خوبصورت ترین شہزادی تھی۔ان کی خوبصورتی کا راز دودھ میں پوشیدہ تھا۔یہ دودھ سے نہایا کرتی تھی ۔دودھ سے نہانے کے لیے بالٹی بھر دودھ نہیں بلکہ آدھے کپ سے بھی نہایا جا سکتا ۔حکماء دودھ کو سکن کی خشکی اور خارش کے لیے بھی دودھ سے نہانا تجویز کرتے۔
اداکارہ ریکھا کی خو بصورتی کا راز
اداکار ریکھا کی سانولی سلونی مگر دلکش جلد کا راز ملتانی مٹی میں پوشیدہ تھا۔اس کے علاوہ وہ سرسوں کے تیل کو بطور کلینزر اسےعمال کرتیں تھیں۔
غزل صدیقی کی خوبصورتی کا راز
ماروی ڈرامے سے شہرت حاصل۔کرنے والی غزل صدیقی اپنے لمبے بالوں اور خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔ان کی خوبصورتی کا راز بھی آرگینک فوڈ اور نیچرل چیزوں کے استعمال میں پوشیدہ ہے۔وہ آج بھی اسی طرح حسین وجمیل ہیں۔جیسا کہ ماضی میں ہوا کرتیں تھیںایلوویرا جیل کا جوس وہ گرمیوں میں بطور فریشر استعمال کرتیں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بالوں اور جلد کے لیے بھی ایلو ویرا جیل کو بہت مفید سمجھتیں ہیں۔
ایلوویرا کے گودے کو نکال کر جوس ،ملک شیک اور سالن وغیرہ میں مکس کر کے کھانے سے بہت سے وٹامنز،منرلز وغیرہ حاصل ہو سکتے ہیں۔
۔
پریانیکا چوپڑا کے حسن کا راز
پریانیکا چوپڑا کی فریش سکن کا راز یہ نسخہ ہے۔
ہلدی دہی ،گندم کا آٹا اور لیموں کے رس میں چند قطرے عرق گلاب کو مکس کر کے چہرے پہ لیپ کر یں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔
نیمیل خاور کے حسن کا راز
نیمل خاور کی گلابی رنگت کا راز چاۓ کافی اور سوڈے سے مکمل اجتناب اور پانی کے زیادہ استعمال میں ہیں۔انہوں نے ایک ٹویٹر ویڈیو میں بتایا کہ کم از کم ایک لیٹر پانی پینا چاہیے اور کیفین ملےمشروبات سے مکمل اجتناب کریں۔یہ جلد کو خشک کرتے هیں۔