426

دلوں کو جوڑیے

تحریر شئیر کریں

جاپانی دنیا کی حیرت انگیز قوم ہے۔انکی محنت اور کام کی لگن اپنی مثال آپ ہے۔دنیا میں سب سے محنتی قوم میں سے سب سے پہلا نمبر ان کا ہے۔یہ واحد قوم ہے جو ٹوٹی چیزوں کی قیمت لگانا جانتے ہیں۔عمومی رویہ ہے کہ جوچیز ٹوٹ جاۓ اس کی اہمیت کم ہوجاتی ہے اور کم دام بھی بکتی ہے۔جاپانی اس ٹوٹی پھوٹی چیز کو سونے کا پیوند لگا کر بے مول سے انمول بنا دیتے ہیں۔انھوں نے یہ فن کہاں سے سیکھا۔۔۔غور کیا تو سمجھ ایا۔۔ناگاساکی اور ہیروشیما کی تباہی کے بعد یہ قوم ایسی ٹوٹی کہ پھر اس نے قسم کھائی کہ ناصرف خود کو جوڑنا ہے بلکہ اس فن سے دنیا کو بھی آگاہ کرنا ہے۔آج وہ اس قابل ہیں کہ سر کے اٹھا کے جی رہے۔دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں ان کا شماد ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جا تیرا دل ٹوٹے

رفوگری اگر دلوں کی ہو تو اس سے بڑی کوئی عبادت نہیں۔جاپانیوں نے سونے جیسے دھات کا پیوند لگا کر ایک بے مول چیزکو انمول بنا دیا۔سوچیے اگر آپ بھی ہمدردی کا مرہم لگا کر کسی دل کو جوڑنے کا سبب بنتے ہیں۔اس جیسا کوئی کام نہیں۔اس وقت دنیا بڑی تیزی سے ایک بیماری انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے اس کانام ڈپریشن ہے۔عالمی اداہ صحت کے مطابق ڈپریشن کچھ سالوں تک اتنا بڑھ جاۓ گا کہ بڑی بیماریوں میں اس کا شمار ہوگا۔

قارئین اکرام ہے ٹوٹے ہوۓ کو جوڑنا یہ وہ فن ہے جو عام لوگوں کے حصے میں نہیں آیا کرتا۔پیغمبروں کے حصے میں یہی فن آیا ان کو یہ فریضہ سونپا گیا کہ وہ ٹوٹے ہوۓ دلوں پہ مرہم رکھیں۔لوگوں کو اندھیروں سے روشنی کی طرف لائیں۔ڈپریشن بھی اندھیرا ہے۔اس اندھیرے کو اجالوں میں بدلنے کی سعی کیجیے۔اور یہ کام تبھی ہوتا ہے جب آپ خود کو سمیٹ کر اپنی ذات سے نکل کر دیکھنا شروع کرتے ہیں تو پھر آپ کے اردگرد بہت سے لوگ ایسے ملیں گے جن کے پاس کندھا نہیں جس پہ سر رکھ کر وہ رو سکیں۔کوئی ہمدرد نہیں جسے وہ دو بول سنا کر تسکین حاصل کر سکیں۔

اٹھیے دکھی انسانیت سسک رہی ہے۔زندہ انسانوں کوکندھے دیجیے۔مردوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔کہ ان کو کندھے دینے والے آپکے اپنے ہیں یا بیگانے۔

کوئی آپ کی وجہ سے راستہ پاتا ہے۔کوئی آپ کی وجہ۔سے اندھیروں سے نکلتا ہے۔کوئی آپ کی وجہ سے ڈپریشن سے نجات حاصل کرتا ہے۔تو جان لیجیے کہ یہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں روز قیامت اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں