394

دماغ کی چکی

تحریر شئیر کریں

دماغ کی چکی

پتا ہے!!!!!!!!!!!!!!
جیسے چکی میں گندم ڈالیں یہ آٹا پیس دے گی.

کانچ ڈالیں تو یہ کرچیاں بنا دے گی.

پتھر ڈالیں یہ انہیں پیس دے گی.

اسی طرح دماغ بھی ایک چکی ہے.

اس چکی کو مثبت پیغامات سے بھر دیں تو یہ آپ کو مثبت بنا دے گی۔اس میں مثبت سوچ کی پنیری لگا دیں تو یہ آپ کو برگ وبار سمیت پھلوں سے لاد دے گی۔
ایسی باتیں جو ایک کامیاب زندگی کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ڈالتے جائیں کامیاب بنتے جائیں۔

اس میں محبت اور مثبت جذبوں کا بار بار اظہار ڈالیں یہ آپ کی زندگی کو سکون سے بھر دے گا.
اس میں لمحہ لمحہ شکر ڈالیں یہ آپ کی زندگی اطمینان سے بھر دے گا.

لیکن اگر آپ اس میں دن بھر غصہ ، منافقت ، ناشکری ، بےزاری دکھوں کے ذکر کا کچرا ڈالتے رہیں گے تو یہ بے چارا آپ کو سکون محبت، اطمینان،کیسے لوٹائے گا؟
آپ کی چکی
آپ کا فیصلہ …..!!

پروفیسر ایم اے رفرف، جنرل مینجر ,
سیلز
أدم جی انشورنش

دماغ کی چکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں