334

رمضان المبارک اور غریب کا دسترخوان

تحریر شئیر کریں

رمضان اور غریب کا دسترخوان


تحریر: آمنہ راجپوت اسلام آباد پاکستان ،


رمضان المبارک برکتوں ، رحمتوں کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالی اس مہینے میں اپنے مومنوں پر خاص رحمتیں اور برکتیں نازل کرتا ہے۔ جتنا زیادہ ہو سکے ہمیں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں اور ثواب کمانا چاہیے کیونکہ پورے سال میں ایک مہینہ اللہ تعالی نے ہمارے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے کہ ہم اس مہینے میں سب چیزیں چھوڑ کر جتنی عبادت کی جائے کم ہے زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت، تراویح اور پانچ وقت کی نماز پوری کرنی چاہیے۔

اس مہینے میں عبادت کا ثواب دوگنا ہوتا ہے۔جتنا ہم اپنی جھولیوں کو گناہوں سے پاک کر سکتے ہیں کریں۔ ایسے میں ہمارے آس پاس رہنے والے وہ لوگ جو اپنے گھر میں اپنے دسترخوان کو اچھے اور نئے کھانے سےاراستہ نہیں سکتے ان کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔رمضان کا مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے۔ ہم روزے میں صبر و تحمل سے کام لے۔ اپنے سے چھوٹوں سے پیار سے پیش آئیں بڑوں کا احترام کریں۔ اپنے غصے اور جذبات پر قابو رکھیں۔

دھیمے اور نرم رویے کے ساتھ سب کے ساتھ پیش آئیں۔ رمضان المبارک میں ہمیں اپنے ان بھائیوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے روزہ ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ روزے کی حالت میں ہم اپنی زبان آنکھ کان سب کا روزہ رکھیں۔ جن کے پاس دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں ہوتی جن کے بچے دوسرے بچوں کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہو رہے ہوتے ہیں۔

رمضان المبارک میں اچھے پھل اور اچھے کھانے کو ترس جاتے ہیں۔ ایسے میں ہمیں اپنے آس پاس موجود اس طرح کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی پیار اور نرم لجیے میں پیش آنا چاہیے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنا چاہیے جتنا استعداد ہو اتنی مدد کی جائے اگر کسی غریب کا دسترخوان آپ کی وجہ سے سجے گا اس کا اجر و ثواب آپ کی آخرت کی زندگی کو سنوار دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں