480

زہنی روحانی اور جسمانی ترقی کا راز

تحریر شئیر کریں

زہنی روحانی اور جسمانی ترقی کا راز

دس اکتوبر کو دنیا بھر میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جاتا ہے۔اس دن کا مقصد دنیا کو بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل اور ان کے حل کے بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔تاکہ لوگ خود کو مینٹلی فٹ رکھ سکیں۔

انسانی صحت کا دارومدار تین چیزوں کی مطابقت میں ہے ذہنی روحانی اور جسمانی ان تینوں میں جتنی cordination ہو گی اتنے ہی ہم صحت مند ہوں گے۔اگر آپ روحانی طور پر فٹ نہیں ہے مثلا نماز پانچ وقت فرض ہے اگر آپ چار پڑھ لیتے اور صبح کی نماز ترک کر دیتے سوتے رہتے تو تب بھی آپ مکمل طور پر روحانی طور پر صحت مند نہیں رہیں گے لیکن اگر سرے سے پڑھتے ہی نہیں تو یہ اور بھی خطرناک ہے

خواتین میں ڈپریشن

جب انسان کی روح اللہ رب العزت کے بنائے ہوئے قوانین کے مطابق گرو نہیں کرتی تو بیمار پڑھ جاتی ہے۔اسی طرح اگر نفسیاتی اعتبار سے کمزور ہیں وقت ،جذبات اور خود کو مینج کرنا نہیں آتا تو سٹریس بڑھتا ہے جب سٹریس بڑھتا ہے تو نفسیاتی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔اسی طرح اگر جسمانی طور کوئی مسئلہ لاحق ہے تب بھی اس کا اثر روح اور نفسیات پر پڑتا ہے۔جب تک یہ تینوں اپنے اپنے مدار میں آگے نہیں بڑھتے انسان کمفرٹ زون میں نہیں آسکتا۔

کیا کریں؟


میڈیکیشن اور ایکسر سائز کے ساتھ ساتھ متوازن غذا اور مثبت سوچ کے ساتھ اگر اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں پہ چلیں گے ،سادگی قناعت اور شکر کو اپنائیں گے تو ذہنی جسمانی اور روحانی اعتبار سے گرو کرکے اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے کوشاں ہوں گے۔اگر بیمار ہوں گے تو دوسروں پہ بھی بوجھ بنیں گے اور کارکردگی بھی زیرو ہو گی۔اللہ کو صحت مند اور قوی مومن زیادہ پسند ہیں۔بہ نسبت کمزور کے،لہذا مینٹل ڈے پہ عہد کریں کہ خود کو اپنے گھر والوں اور اردگرد کے ماحول کو جہاں تک ہو سکے صحت مندرکھیں گے۔

زہنی روحانی اور جسمانی ترقی کا راز جان کر خود کو فٹ رکھیں اپنے لیے معاشرے کے لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں