570

زیادہ سردی کیوں لگتی ہے؟

تحریر شئیر کریں

زیادہ سردی کیوں لگتی ہے؟سائنس کے مطابق وجہ جانیے

سردی کی آمد آمد ہے ہر کوئی گرمی جانے پہ خوشی خوشی سردی کی آمد سے لطف اندوز ہو رہا ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سردی سے بھاگتے ہیں کیونکہ انھیں سردی نارمل سے زیادہ محسوس ہوتی ہے آج کا آرٹیکل انہی لوگوں کے لیے ہے جن کو سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

زیادہ سردی کیوں لگتی ہے؟جدید سائنس نے اس کی درج ذیل وجوہات بتائی ہیں۔اگر وجہ معلوم گی تبھی مسئلے کا حل معلوم گا ۔

تھائیرائڈ گلینڈ کا کمزور ہونا

تھائیرائڈ گلینڈ گلے میں واقع ایک اہم ترین غدود ہے جو بہت سے کاموں کا ذمہ دار ہے ان میں سے ایک انسانی جسم کی حرارت کو کنٹرول کرنا بھی ہے اگر اس غدود میں کمزوری آ جائے تو سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کا علاج کروائیں۔

انیمیا خون کی کمی

اگر آپ انیمک ہیں خون کی کمی کا شکار ہیں تو بھی سردی زیادہ لگے گی۔اس کا حل یہ ہے کہ سردی آنے سے پہلے آئرن کی مقدار پوری کی جائے ،ایسی خوراک لیں جس میں آئرن وافر مقدار میں ہو جیسا کہ مورنگا،سیب کیلا اور آلو کے علاوہ سبز پتوں والی سبزیوں میں وافر پایا جاتا ہے وغیرہ،ٹیبلیٹس بھی کھائی جا سکتی ہیں۔انسانی جسم۔میں۔جب سرخ زرات کم ہوتے ہیں تب حرارت کم ہوتی ہے کس کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے اور سردی زیادہ لگتی ہے۔

ٹھنڈی چیزوں کا استعمال

سردی میں گرم غذائیں جسم کو حرارت پہنچاتی اور سردی سے بچاتی ہیں۔اسی طرح گرم کپڑوں کا استعمال بھی سردی سے بچاتا ہے۔گرم غذا میں میوہ جات اور سوپ وغیرہ بہت اہم ہیں اسی طرح مچھلی اور انڈوں کا ستعمال۔بھی سردی سے بچاتا ہے۔

پانی کا کم استعمال

پانی کی کمی سے بھی سردی زیادہ لگتی ہے یہ بات بظاہر الٹ ہےمگر حقیقت یہ ہے کہ لوگ سردیوں میں پانی کم پیتےہیں پانی کی کم مقدار سے انسانی میٹا بولزم کمزور ہو جاتا ہے اور تونائی اور حرارت پیدا نہیں ہوتی جس کی وجہ سے سردی زیادہ لگتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ موسم چاہے کوئی بھی ہو پانی کی مقدار کو زیادہ رکھا جاِے۔

ساگ صحت کے لیے کس قدر مفید؟

ہارمونز کی خرابی

جن خواتین میں ہارمونز خراب ہوتے ہیں ان میں بھی حرارت کم پیدا ہوتی ہے اور سردی زیادہ لگتی ہے۔جن خواتین کےہاتھ پاوں سردی میں نارمل سے زیادہ ٹھنڈے رہتے ہیں اور جرابیں پہننے سے بھی گرم نہیں ہوتے انھیں ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

خون کی ترسیل کا ٹھیک نا ہونا

ہاتھ پاوں کا معمول سے زیادہ ٹھنڈا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے جسم میں خون کی ترسیل بھی خراب ہو سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں دل ٹھیک سے فنکشن نہیں کر رہا اس صورت میں دل کا مکمل چیک اپ ضروری ہے۔

ڈپریشن اور انگزائٹی

اگر آپ ڈپریسڈ ہیں تو بھی سردی زیادہ لگتی ہے کیونکہ ڈپریشن سے وہ حصے جو جسم کو خطرے کی حالت میں آگاہ کرتے ہیں جاگے رہتے ہیں اور مسلسل جاگنے کے لیے انھیں زیادہ حرارے چاہیے ہوتے ہیں اور یہ اضافی حرارے باقی جسم سے حاصل ہو رہے ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے ان حصوں میں حرارت کم کر سردی لگنے کا باعث بنتی ہے۔لحاظ سردیوں میں جس حد تک ہو سکے تناو اور اضطراب سے بچیں،خوش رہیں ہر حال میں شکرگزار رہیں۔


BMI کم ہونا


اگر جسم میں بی ایم آئی کم ہے اور وزن بھی نارمل سے زیادہ کم ہےتو اس سے پٹھوں کی کمزوری کا مرض لاحق ہو سکتا ہے اور سردی بھی زیادہ لگتی ہے آس صورت میں جبکہ جسم میں فیٹ یعنی چربی کم ہے جیسا کہ عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ موٹے لوگوں کو سردی کم لگتی ہے نسبتا پتلے افراد کے وجہ جسم میں چربی کا زیادہ ہونا ہے جو انھیں گرم رکھتی ہے۔

بڑھتی عمر کے اثرات

بڑھتی عمر کے اثرات میں ایک زیادی سردی لگنا بھی ہے زیادہ سردی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خوراک اور ماحول کو گرم رکھا جائے۔

تدابیر


سردی سے بچنے کے لیے گرم ماحول رکھیں گرم خوراک کھا ئیں
پانی کی مقدار پوری کریں۔
ہارمونز ٹھیک رکھیں
جسم کو کمزوری سے بچائیں
خون کی کمی نا ہونے دیں
خوش رہیں

زیادہ سردی کیوں لگتی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں