433

سری نگر میں ریچھ نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو زخمی کر ڈالا

تحریر شئیر کریں

سری نگر میں ریچھ نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو زخمی کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر کے شہر کپواڑہ میں ریچھ نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو زخمی کر ڈالا۔

زخمی میاں بیوی کو فورا طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔تاہم ریچھ کے حملے سے شہری آبادی خوف زدہ ہے اور اس طرح سے ریچھ کے گھر میں گھس جانا کوئی چھوٹی بات نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکے۔

شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی ہے کہ وہ ریچھ کو جلد ازجلد پکڑ کر جنگلات میں لے جاۓ تاکہ دیگر آبادی اس خوف سے نکل سکے۔جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد ایسا ہی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں