تحریر صائمہ سعید
سٹرا بری سپر فوڈ میں شمار ہونے والا پھل ہے۔جانیے سٹرابری کے فوائد قلم کتاب پر
سٹرابری کا موسم آچکا ہے ہر طرف سرخ و سبز سٹرابیری کی بھرمار ہے۔یہ پھل کھانے میں جتنا لذیذ ہے اتنا ہی دیکھنے میں آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے۔سٹرابری غذائیت کے لحاظ سے سپر فوڈ میں شمار ہوتا ہے۔اس کے لامتناہی فوائد ہیں۔
سٹرابری کے فوائد
سٹرابری میں پاۓ جانے والے اینٹی ایکسیڈنٹ اور فوٹو کیمیکل سوجن کو کرنے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ دل کو اور پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے۔یہ اوسٹیو آرتھرائٹس کی علامات کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔سٹرابری دماغ کی کارکردگی بہتر بنا تی ہے۔اس سے بلڈ شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔بلڈ پریشر کو نارمل رکھتی ہے۔کمزور بدن کو توانائی فرایم کرتی ہے۔سٹابری میں سوڈیم اور میگنیشیم کی
وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
وٹامن سی کی وافر قدار رکھتی ہے جس کی وجہ سے جلدی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔اینٹی الرجک اور اینٹی ڈپریشن ہے۔جلد کو خوبصورت اور کم عمر بناتی ہے۔
کینسر سے بچاتی ہے۔وٹامن بی جو کہ حاملہ خواتین کے لیے بہت مددگار ہے۔صرف آٹھ سٹرابریز روزانہ کھانے سے فولیٹ کی بیس فیصد مقدار پوری ہو جاتی ہے۔اسٹرابری وزن گھٹانے کے لیے اکسیر ہے۔اسٹرابری میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے معدے کے لیے بھی بہت اچھی ہے۔سٹرابری سپرفوڈ میں شمار کیا جانے والا پھل ہے۔
کٹھی میٹھی رسیلی دیکھنے میں جاذب نظر کھانے میں لذیذ چھوڑے بڑے سب کی پسندیدہ سٹرابری مارکیٹ میں دستیاب ہے۔کھائیے اور صحت بنائیے۔