394

سید علی گیلانی ہم میں نہیں رہے

تحریر شئیر کریں

سید علی گیلانی ہم میں نہیں رہے ، “کشمیر کاز” کے لیے ان کی بے پناہ جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی وفات پر پاکستان کے وزیر اعظم نے گہرے رنج کا اظہار کیا اور آج کے دن پاکستانی پرچم سید علی گیلانی کی وفات پر سرنگوں رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔

6


سید علی گیلانی کی وفات پر وادی میں انٹرنیٹ بند کر کے لوگوں کو ان کے گھر کے راستے کی طرف جانے سے روکنے کے لئے بکتر بند گاڑیاں اور خاردار تارے لگائی گئیں ہیں،لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان کے گھر کی طرف نا جائیں،

جہاں تک سید علی گیلانی کی وفات کی بات ہے ان کی عمر بانوے سال تھی ،دل گردے اور دیگر عوارض میں مبتلا تھے،پتہ اور ایک گردہ نکالا جا چکا تھا۔دوسرا گردہ بھی تقریبا ختم ہونے والا تھا،بدھ کی رات دس بجے ان کی طبیعت خراب ہوئی،سانس لینے میں دقت محسوس ہوئی،پھر وہ وقت آن پہنچا جس کا ذائقہ ہر بشر نے چکھنا ہے،اللہ ان کو غریق رحمت کرے،ان کے آگے کی منزلیں آسان کرے۔آمین

ان کا مشہور اقتباس ‘ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے’ ہر پاکستانی کے دل میں گونج رہا ہے۔یہ مرد آہن ساری عمر انڈیا کے سینے پہ مونگ دلتا رہا،استقامت اور جدجہد کی علامت سید علی گیلانی کشمیریوں کے لئے آخری لمحے تک فکر مند رہا اور لڑتا رہا،ان کی وفات ایک قومی نقصان ہے،جس کا خلا ہمیشہ باقی رہے گا۔

اداکارہ نور کا کرونا مریضوں کو سورہ رحمن کا مشورہ

سید علی گیلانی کا نام قومی نصاب کی کتابوں میں شامل ہونا چاہیے- جس نے اپنے لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی وہ ہمارے نیلسن منڈیلا ہیں ، اور منڈیلا کی طرح گیلانی صاحب کی جدوجہد بھی ایک دن اس کٹھ پتلی ریاست کے خلاف نتیجہ خیز ثابت ہوگی! انشاءاللہ۔
وہ جو بیچتے تھے دوائے دل۔
وہ دوکان اپنی بڑھا گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں