شوگر کے مریض سحری و افطاری میں کیا کھائیں۔جانیے قلم کتاب پر
شوگر کے مریضوں کے لیے روزہ شفاء بھی ہے ۔کیونکہ اس سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔سال کے بارہ مہینوں میں رمضان واحد مہینہ ہے جس میں شوگر کے مریض زیادہ بہتر زیادہ انرجیٹک اور زیادہ پاوورفل محسوس کرتے ہیں۔مگر روزہ تب شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند بنتا ہے جب اس حوالے سے سحری اور افطاری میں لی جانے والی کیلوریز متوازن ہوں۔
سحری میں کیا کھایا جاۓ؟
سحری میں کھایا جانے والا کھانا آپ کے سارے دن کی شوگر کو مینج کرتا ہے۔پراٹھا مت کھائیں۔اس سے پیاس بھی زیادہ لگتی اور کلوریز بھی ڈبل ہوتی اس میں جس سے معدے کو زیادہ مشقت سہنی پڑتی ہضم کرنے میں۔ساتھ میں دہی اور کوئی شوربے والا سالن لے لیا جاۓ۔لسی ہو تو بہترین ہے۔مگر آخر میں چاۓ مت پئیں۔ایک ماہر نیوٹریشن کے مطا بق سحری میں پہلے پانی پھر دہی اور پھر چاۓ پیجیے اور اس کے بعد سحری کیجیے۔چاۓ معدے کے لیے نقصان دہ تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ یہ آئرن کلر بھی ہے۔
سحری میں کوئی بھی دوائی مت کھائیں۔نا دوائی نا انسولین،شوگر تین چار بار چیک کریں۔اگر 250 سے کم ہو تو افطاری میں انسولین اس سے آدھی استعمل کریں جتنی آپ روزانہ استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
افطاری میں کیا کھائیں؟
افطاری بھی سادہ اور پرہیزی کریں گے تو کچھ شک نہی ں آپ کی ادویات اور انسولین سے ہی جان چھوٹ جاۓ۔
افطاری میں عموما رنگ برنگے شربت پیے جاتے ہیں۔جو کہ شوگر کے مریضوں کے لیے قطعا ٹھیک نہیں۔شوگر کے مریض چار گلاس پانی لیں اس میں ایک چمچ ہمالین نمک ڈالیں ایک چمچ تخم ملنگا اور ایک چمچ ایپل ونگر سرکہ۔۔ اسی پانی کو افطاری کے بعد استعمال کرنا ہے۔
ہانی اور سیب یا ایک دو سٹابریز سے روزہ افطار کریں۔اس کے بعد نماز مغرب پھر کھانا کھائیں وہ بھی سادہ روٹی اور سالن سے۔۔۔اگر روٹی ملٹی گرین آٹے کی ہو تو کیا ہی کہنے۔۔۔۔یڨہ آپ کی شوگر اور بلڈ پریشر دونوں کنٹرول کرے گی۔
رات کو چاۓ کے جگہ اگر ایک کپ دودھ میں چھوٹی الائچی اور جائفل جاوتری ڈال کر ابال لیا جاۓ تو بالکل کشمیری چاۓ والا ذائقہ آتا ہے۔تلی ہوئی چیزیں بالکل استعمال نا کریں۔پھل جو شوگر میں مفید ہیں استعمال کیے جا سکتے۔۔۔رنگ برنگ شربت بھی ممنوع ہیں۔
اگر ان ہدایات پر عمل کریں گے تو صحت بھی ٹھیک رہے گی اور عبادات کے لیے وقت بھی بچ جاۓ گا۔وگر نہ تو گھروں میں خاتون خانہ سارا وقت کچن کی نذر کر دیتی۔جس سے رمضان کا اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔
شوگر کے مریض روزہ رکھنے سے پہلے ڈاکٹر سے راہنمائی ضرور لیں۔اس کے ساتھ ساتھ اپنی شوگر بھی ضررو چیک کرتے رہیں۔