1,104

صبر اور برداشت

تحریر شئیر کریں

صبر اور برداشت

پروفیسر ایم اے رفرف

صبر اور برداشت میں کیا فرق ہے ؟
صبر اور برداشت کو عموما ہم ایک ہی مفہوم میں لیتے ہیں .

برداشت


کا تعلق دماغ سے ہے .ہمارے شعور سے ہے ہر انسان کی ایک ہمت ہوتی ہے .طاقت ہوتی ہے .سمجھنے کا ایک پیمانہ ہوتا ہے .اور جب پیمانہ لبریز ہو جائے تو چھلک جاتا ہے .حد ختم ہو جاتی ہے .


قوت برداشت


دراصل انسان کا امتحان ہے.یہ ہماری برداشت پر منحصر ہے کے ہم کب تک اپنی قوت برداشت کو آزما سکتے ہیں .ایک نہ ایک دن ہماری برداشت جواب دے جاتی ہے ہم پھٹ پڑتے ہیں .اور جب تک ہمت ہے تب تک بھی دوسرے کو نہ سہی اپنی ذات کو ہم نقصان ہی پہنچا رہے ہوتے ہیں .بہت سے غیر صحت مند ہارمون ہماری صحت کو تباہ وبرباد کر رہے ہوتے ہیں .جو ہمارے کیئے سخت نقصان دہ ہوتے ہیں .

صبر اور برداشتصبر : –


اگر ہم صبر کو دیکھیں تو یہ تین حرفی لفظ
ص ب ر
اپنے اندر بے پناہ وسعت سمیٹے ہوئے ہے۔
صبر
وہ قوت ہے جس کا تعلق روح کی گہرائیوں سے ہے اسکی کوئی حد نہیں .یہ ایک بحر بیکراں ہے جس کا کوئی کنارا نہیں.
صبر
خدائی وصف ہے جب ہم ہرچیزکو بغیر کسی چوں چرا کےخوشدلی سے قبول کریں.
دل آئینہ کی طرح پاک ہو .
ہرحال میں راضی بہ رضا.
لب پہ شکوہ ,نہ آنکھ میں آنسو ,نہ احساس کہ ہم کچھ برداشت کر رہے ہیں …. جو ہے جیسا ہے سب قابل قبول ہے .تو یہ صبر ہے .جو نہ چھلکتا ہے .نہ ہمیں کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچاتا ہے .بلکہ ہمیں ربّ سے قریب کر دیتا ہے …..دل کو سوز و سرور عطا کرتا ہے . ہے .وجدان کی عطا ہے…
اب فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں کے آپ
صبر
کو اہمیت دیں گے یا برداشت
کو فرق تو آپ جان چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں