400

عائشہ خودکشی کیس اور جہیز مکاؤ مہم

تحریر شئیر کریں

عائشہ خودکشی کیس اور جہیز مکاؤ مہم کا آغاز
عائشہ کی خودکشی سے معاشرے میں جہیز کی لعنت ختم کرنے کے حوالے سے تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔کیونکہ ندی میں کود کر خودکشی کرنے والی عائشہ کی وجہ خودکشی سسرال کی طرف سے مزید جہیز کا مطالبہ تھا۔جس کی وجہ سے عائشہ نے خودکشی کی۔

علماۓ اکرام اور معاشرے کے سنجیدہ طبقے کی طرف سے آواز ین بلند ہو رہیں ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔اس حوالے سے مفتی زئی نے زور دیتے ہوۓ کہا کہ جہیز کے خلاف تحریک چلانا ہوگی۔تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کا بوجھ کم کیا جا سکے اور وہ بیٹیاں جو اس حوالے سے ستائی جا رہی ہیں ان کی کونسلنگ پر زور دیا تاکہ وہ ذہنی دباؤ سے نکل سکیں۔اور ایسے عناصر جو جہیز کی وجہ سے بیٹیوں کا جینا حرام کرتے ہیں انھیں خودکشی پہ مجبور کرتے ہیں انھیں سزائیں اور کونسلنگ دونوں دی جائیں ۔

یہ بھی پڑھیے

خودکشی اور ہمارے رویے

مفتی زئی نے بات کرتے ہوۓ کہا اسلام میں خودکشی حرام ہے اس کی معاشرے میں پر زور مذمت ہو نی چاہیے۔اور کسی بھی حوالے اسکی اجازت نہیں دینی چاہیے۔معاشرے کو ان بیٹیوں کے لیے سوچنا ہوگا جو جہیز کی بھینٹ چڑھائی جا رہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں