عالمی ادارہ صحت کی کرونا ویکسین کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئ ہے۔ان کا کہنا ہےفائزر اور بائیوٹک جنہوں نے الگ الگ ویکسین مارکیٹ میں لاونج کر دی ہے۔انھوں نے وہکسین لگوانے کے حوالے سے جو ہدایات دیں ہیں وہ عالمی ادارہ صحت نے وارننگ کی صورت میں جاری کر دیں ہیں۔
ان کے مطابق کرونا ویکسین کی دوسری خوراک اکیس سے آٹھائیس دنوں کے دوران دوبارہ استعمال کی جاۓ۔یہ لازمی ہے۔اپنی اس وارننگ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ 3 ،4 ہفتے بعد استعمال کے حوالے سے ان کے پاس ڈیٹا موجود نہیں ہے۔
جب عالمی ادارہ صحت نے بیان دیا ہے اس وقت برطانیہ میں یہ باور کروایا جا رہا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے درمیان دو ماہ کا وقفہ ہونا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہا ہےکہ کرونا وائرس کیسے پھیلا یہ جاننا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس پہ تحقیق جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کرونا وبا کے ایک سال پورا ہونے پہ عالمی دنیا کو آگاہ کیا کہ کرونا وبا انسانوں کے لیے ایک وارننگ کال ہے۔یہ بات یاد رکھنی چاہیے۔
واضح رہے کرونا وبا کو ایک سال ہو چکا ہے۔اب تک آٹھارہ لاکھ اموات ہو چکیں ہیں جبکہ آٹھ کروڑ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
عالمی ادرہ صحت نے کرونا ویکسین کے حوالے سے وارننگ جاری کردی