میرے خیال میں آج کا دن یہ سوچنے کا نہیں ہے کہ طالبان کی حکومت کیسی ہوگی۔ وہ کتنے اچھے یا وہ کتنے برے ہیں۔
آج کا دن تو عبرت پکڑنے کا دن ہے۔ کیسے دنیا کی ساری بڑی طاقتیں اکٹھی ہوگئیں۔ پینتالیس طاقتور ملک ایک طرف اور دوسری طرف نہتی، کمزور قوم اور قوم بھی پوری نہیں۔ ایک معمولی سا گروہ! غیر ہی نہیں اپنے بھی دشمنوں سے ہاتھ ملا بیٹھے!
آج کا دن تو عبرت کا دن ہے۔ وہ عبرت پکڑے جس کے سینے میں دھڑکتا دل ہو! طاقت اور غلبہ صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ ابابیل بنا کر جب چاہے کسی کمزور گروہ کو طاقت عطا کردیتا ہے۔
وقت کے فرعونوں کو ناکوں چنے چبواسکتا ہے۔ جو اپنی ساری might کے ساتھ، اپنے سارے equipments کے باوجود آج خالی ہاتھ ہیں۔
آج کا دن سبق لینے کا دن ہے! Never give up کا سبق یاد کرنے کا دن ہے۔ کبھی ہمت نا ہارنے کا عزم کرنیکا دن ہے۔
یہ نہ سوچیں ابھی کہ طالبان کتنے اچھے ہیں یا کتنے برے ہیں۔ ان پہ تجزیہ تبصرہ کل پہ چھوڑ دیں۔
آج اس لمحے کی ہیبت ۔ اللہ کی جباریت اور قہاریت کو محسوس کریں۔
سر عاجزی سے جھک جائیں، دل اس کی ہیبت سے لرز جائیں اور جسم پہ خشیت طاری ہو جائے۔
تجزیوں تبصروں کا کام تو ہوتا رہیگا۔
اور پھر آج کے دن وہ سینکڑوں ہزاروں مظلوم بھی یاد آرہے ہیں جن پر خوامخواہ آگ اور بم کے دہانے کھولے گئے۔ ہم اللہ سے امن بھی طلب کرتی ہیں اور انصاف بھی۔
یا اللہ دونوں جہانوں کے رب ، تو انصاف کرنا یہاں بھی اور وہاں بھی۔