413

فرانس کے صدر نے گھٹنے ٹیک دیے

تحریر شئیر کریں

فرانس کے صدر نے گھٹنے ٹیک دیے


نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا علمبردار فرانس نے گذشتہ دنوں قومی سطح پر توہین رسالت کی۔اس سارے کام میں صدر اور پیش پیش تھا۔اس مذموم حرکت کے بعد عالم اسلام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئ۔ترک صدر طیب اردگان کی قیادت میں فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع ہوا۔ابھی کچھ دن ہی یہ بائیکاٹ چلا تو اب فرانس کی چیخیں نکل رہیں ہیں۔لوگوں نے ان کی اشیاء خریدنی بند کر دیں ہیں۔جس کا انکی معیشت پر کافی برااثر پڑا ہے۔یہ سب دیکھ کر فرانس کے صدر میکرون نے اپنا بیانیہ بدل دیا ہے۔کہ میرا تو اس سارے معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں۔میری بات کوغلط رنگ دیا جا رہاہے۔وغیرہ وغیرہ
سوال یہ ہے کہ اگر عالم اسلام متحد ہو جاۓ تو دشمن طاقتوں کے سارے مذموم مقاصد جن کا مقصد عالم اسلام کو تضحیک کا نشانہ بنانا اور نقصان پہنچانا ہے۔ان سب کے چغل سے نکلا جا سکتا ہے چاہے وہ ورلڈ بینک ہو یا تیل اور سونے کی قیمتوں کا تعین ہر چیز پہ قابو پایا جا سکتا ہے۔صرف اور صرف ایک ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں