616

قرآن کے اٹھائیسویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے اٹھائیسویں پارے کے اہم نکات ملاحظ کیجیے۔
Para # 28
Dawrah e Qur’an
Scholar Nighat Hashmi

اہم نکات

١. سورۃ المجادلہ
٢. سورۃ الحشر
٣. سورۃ الممتحنہ
٤. سورۃ الصف
٥. سورۃ الجمعہ
٦. سورة المنافقون
٧. سورة التغابن
٨. سورة الطلاق
٩. سورۃ التحریم

سورۃ المجادلہ

اس سورت کے ذریعے اسلامی معاشرے کی تربیت اور اصلاح مقصود ہے۔
سیدہ خولہ بنت مالک کے شوہر نے ان سے ظہار کر لیا تھا۔۔ وہ پریشانی کے عالم میں رسول اللہ کے پاس آئی اور جھگڑا کرنے لگی۔۔ اس پر اس سورت کی ابتدائی آیات نازل ہوئی۔

اللہ تعالیٰ البصیر ہے
انسان خواہ جنگلوں میں ہو، صحراؤں میں ہو، پہاڑوں میں ہو یا بیابانوں میں ہو، خلوت میں ہو یا جلوت میں اللہ تعالیٰ سے کہی چھپ نہیں سکتے۔۔

آداب و احکامات
سرگوشی کرنے سے منع کیا گیا کیونکہ اس سے دلوں میں بدگمانیاں پیدا ہو جاتی ہے۔۔ اور propaganda سے متثر نہیں ہونا۔۔
مجلس میں آنے والوں کو جگہ دینا۔۔
انسان جب شیطان کے ایک وسوسے پر کان دھرتا ہگ تو شیطان کو اسے بہکانا اسان ہو جاتا ہے۔۔

سورۃ الحشر

سورۃ الحشر قبیلہ بنو نضیر کے یہود کے بارے میں نازل ہوئی۔۔

بنو نضیر کا انجام
بنو نضیر کے گھر بہت مضبوط تھے۔۔ یہود نے رسول اللہ کے خلاف قتل کی سازش کی تھی تو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا یہ گھر چھوڑ دو۔۔ انھوں نے جلا وطنی قبول کر لی۔۔

انسان مخالفت بھی کرتا ہے اور اپنے آپ کو رب کا فرمابردار بھی سمجھتا ہے۔

مہاجرین وانصار کے درمیان رشتہ مواخات
صفت ایمان میں برابر کے شریک ہونے کی وجہ سے مومن ایک دوسرے کے کام آتے ہیں، ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ایک دوسرے کے لیے دعا کرتے ہیں، ایک دوسرے کے بارے میں بری بات نہیں سوچتے اور نہ ایک دوسرے سے بدگمان ہوتے ہیں۔۔

اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات
اللہ تعالیٰ کے ایک کم سو نام ہیں جو اسے یاد رکھے گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔۔

سورۃ الممتحنہ

یہ سورت اسلامی معاشرے کی تنظیم اور تشکیل میں تربیتی سلسلے کی کڑی ہے۔۔
صلح حدیبیہ کے بعد ہجرت کر کے آنے والی نئی عورتوں کا امتحان لیا گیا۔

کفار کا اسلام قبول کرنا
مومنوں کو خوشخبری دی گئی ہے کہ جن رشتہ داروں سے تم محض اللہ تعالیٰ کی خاطر اظہار بیگانگی کر رہے تھے ان میں سے مستقبل قریب میں بہت سے لوگ ایمان لے آئیں گے پھر تمھاری عداوت اور دوستی میں بدل گئی۔

دعوت کو اثر انداز ہونے کے لیے ایک وقت چاہیے ہوتا ہے۔
شروع میں لوگ مخالفت کرتے ہیں ، انکار کرتے ہیں ، دعوت قبول نہیں کرتے۔۔ مگر دل پر اثر کرنے کے لیے ایک لمحہ ہی کافی ہے۔۔
دعوت کا کام جاری رکھنا ہے ان شاءاللہ۔۔

سورۃ الصف

اس سورت میں میدان جنگ کے لیے صف بندی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔۔

اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا
تسبیح ایسی چیز ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہوتی ہے۔۔
زمین و آسمان میں ہر چیز اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کر رہی ہے۔۔
اس life style کو اختیار کرنا ہے۔۔ اپنی تعریف بیان نہیں کرنی اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنی ہے۔۔

اللہ کی محبت
اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے محبت کرتے ہیں جو اسکی راہ میں لڑتے ہیں اور physically وہ اپنی صف بندی اس طرح کرتے ہیں گویا سیسہ پلائی دیوار کی طرح لڑتے ہیں۔۔

دین کی حفاظت
عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں سے کہا تھا کہ کون اللہ تعالیٰ کی مدد کرے گا۔ حواریوں نے کہا ہم مدد کریں گے۔۔
اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ہر حال میں اپنی جانوں اپنے مالوں اپنے افعال سے اپنی زبان سے دین حق کی خدمت کریں۔۔
اس دین کو نہیں پہنچائیں گے تو دین اجنبی ہو جائے گا۔۔

اللہ کے دین کے مددگار بن جائیں۔۔

سورۃ الجمعہ

اس سورت کا نام الجمعہ اس لیے ہے کیونکہ اس میں جمعہ کی اہمیت اور آداب سکھائے گئے ہیں۔۔

سورۃ المنافقون

منافقین کے طرز عمل کو اس سورت میں بیان کیا گیا ہے۔۔
منافقین کے لیے دعائے مغفرت کی ممانعت
منافقوں کی تمام شرارتوں اور ہٹ دھرمیوں کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ نہایت شفقت اور رحمت کی وجہ سے چاہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ انھیں معاف کر دیں۔۔ آپ کو دعا کرنے سے روک دیا گیا۔۔

سورۃ التغابن

قیامت کا دن ہار جیت کا دن ہو گا۔۔جس دن مومن کامیاب ہو کر جنتوں میں داخل کیے جائیں گے اور کافر ذلیل ہو کر جہنم میں ڈال دیے جائیں گے۔۔
تقدیر پر ایمان لانا
مصیبت اللہ کی تقدیر اور اللہ کے حکم سے پہنچتی ہے۔۔
اگر کوئی اس پر یقین رکھے گا تو اللہ تعالیٰ اسے ہدایت دے گا۔۔

اللہ کی تقدیر کا یقین رکھنا ہے

سورۃ الطلاق

اس سورت میں طلاق کے احکامات بیان کیے گئے ہیں۔۔

مشکلات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں اور ان کو آسان بھی اللہ تعالیٰ ہی کرتے ہیں۔۔

سورۃ التحریم

اس سورت میں مثالی گھرانے کے افراد کی اصلاح مطلوب ہے۔۔

اہل وعیال کو آگ سے بچانے کے لیے کوشش کرو
تم میں سے ہر شخص اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے۔۔ حاکم رعایا پر نگہبان ہے اس سے رعایا کے بارے میں سوال ہو گا ، مرد اپنے گھر والوں پر نگہبان ہے اس سے ان کے بارے میں سوال ہو گا اور عورت مرد کے گھر والوں اور اپنے بچوں پر نگہبان ہے اس سے ان کے بارے میں سوال ہو گا۔۔

ہم كيا کریں ؟

اللہ سے ڈر كر رہنا ہے،اللہ کے ذكر كى طرف دوڑ لگانى ہے،نیک لوگوں میں شامل ہونا ہے،اپنے اہل و عيال كو آگ سے بچانا ہے..

اپنى زندگی كى محرومی كو دور کرنے کے ليے قرآن كا فہم كرنا ہے…

اپنا مال اللہ تعالى کے راستے بمیں خرچ کرتے ہوۓ گھبرانا نہیں ہے،اس ليے كہ صدقہ مال كو كم نہیں كرتا جبكہ بخل سے مال سے برکت اٹھ جاتى ہے اور ايمان بهى ضائع ہو جاتا ہے..
ان شاء اللہ

اٹھائیسویں پارے کے اہم نکات پڑھنا کافی نہیں ہے۔ان آیات کو اپنے عمل میں لا کر کردار میں ڈھالیے۔تب بات بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں