408

قرآن کے بارھویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے بارھویں پارے کے اہم نکات ملاحظ کیجیے

Parah # 12
Dawrah e Qur’an2021
Scholar Nighat Hashmi

📝 اہم نكات پاره#12
🔷 موضوعات:
1- ﷲ ہى تو ہے
2- اندها اور آنکھ والا برابر نہیں ہو سکتے
3- تاريخ دعوت و تكذيب پہ تبصره ، اقوام كى ہلاكت پر تبصره
4- حضرت يوسف علیہ السلام كا خواب ، برادران يوسف كى سازش
5- بادشاہ كا خواب ، حضرت یوسف علیہ السلام كى دربار میں طلبى

💫 مخلوقات میں سے ہر ایک کا رزق ﷲ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔ زندگی اور مرنے کے بعد کا ٹھکانہ ﷲ تعالیٰ کے علم میں ہے۔

⭕ جنت کے حصول کے لئے ایمان اور عمل صالح کے ساتھ عاجزی اختیار کرنی ہے۔

🌊 نوح علیہ السلام کا بیٹا بھی طوفان سے بچ نہ سکا۔ ہر ایک کو خود اپنے لئے نیک اعمال کرنے ہیں۔

⭕ ابراھیم علیہ السلام کو بیٹے کی خوشخبری دی گئی۔ خوش ہوئے مگر قوم لوط کی فکر لگ گئی۔ کیونکہ وہ بہت درد مند تھے ۔

⭕ کبیرہ گناہ، حرام کام ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت پر سب سے زیادہ اس عمل کے اندیشے کا ذکر کیا۔

🔥 فرعون دنیا میں جس قوم کا لیڈر تھا ،جہنم کی طرف جاتے ہوئے بھی اس کی قیادت کرے گا۔

⭕ بد بخت آگ میں چیخ وپکار کریں گے، خوش بخت نہ ختم ہونے والی نعمتوں کے ساتھ جنت میں ہوں گے۔

🕋 جب کوئی گناہ ہو جائے تو نیکی کریں جو اس کو مٹا دے گا۔ خواہ لا الہ الا اللہ کہنا ہو۔

🛑 یہود نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتحان لینے کے لئے یوسف علیہ السلام کے قصے کے بارے میں پوچھا تو ﷲ تعالیٰ نے پورا واقعہ ایک ہی بار نازل فرما کر اپنے رسول کی تائید کی اور اسے بہترین قصہ قرار دیا۔

⭕ یوسف علیہ السلام نے خواب دیکھا جو ﷲ تعالیٰ کے ہاں ان کے بلند مقام کی نشانی تھا۔ اچھا خواب صرف اس کو سنایا جائے جس سے محبت ہو یا جو خیر خواہ ہو۔

🖤 حسد دل کی بیماری اور انتہائی منفی جذبہ ہے۔ قتل پر آمادہ کر سکتا ہے۔ ایمان و حسد ایک دل میں اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ کسی کی نعمت پر حسد کی بجائے ﷲ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگنا چاہیے۔

🚫 برادران یوسف قتل کے درپے ہو گئے۔ اندھے کنوئیں میں ڈال کر والد کے سامنے روئے پیٹے اور جھوٹا بہانہ کیا۔

💫 حضرت یعقوب علیہ السلام آزمائش آنے پر صبر کی تصویر بن گئے۔ شدید غم میں بھی اخلاق کی بلندی پر دکھائی دئیے۔

⭕ عزیز مصر کی بیوی نے یوسف علیہ السلام کو بہکانے کی کوشش کی۔ عورت کے فتنے سے بچنے والا عرش کے سائے میں ہو گا۔

✨ ایمان والوں کو ﷲ تعالیٰ کی نافرمانی کی بجائے قید خانہ قبول ہے۔

⭕ یوسف علیہ السلام نے قید خانے میں بلند اخلاق کا ثبوت دیا۔ جس کی وجہ سے محسن اور صدیق کہلائے ۔

🛑 خواب کی تعبیر بتا کر بادشاہ کے مقرب بنے تو عزیز کی بیوی نے ان کے کردار کی پاکیزگی کا اعتراف کیا۔

🔷 مقصد زندگى:
1- اچھے عمل كرنا ، توحيد كى دعوت دينا
2- ﷲ تعالیٰ سے ڈرنا ، اس پر بھروسہ كرنا ، ﷲ كى عبادت كى دعوت دينا
3- زمين میں فساد پھیلانے سے روكنا ، اصلاح كا كام كرنا ، ثابت قدم رہنا
4- قرآن حكيم كو سمجھنا ، صبر كرنا
5- پاكدامن رہنے کے ليے دعائیں كرنا ، رسولوں کے طریقے كى پيروى كرنا
6- ﷲ تعالیٰ كى ناراضگی سے بچنا ، خيانت کرنے سے بچنا

🔷 ہم كيا کریں؟
1- عہد كرنا ہے كہ قرآن حكيم كا فہم حاصل کرنے کے لىۓ اسے باقاعدہ سیکھنا ہے
2- اگر غصہ آ جاۓ تو اعوذ بالله پڑھ كر غصے سے بچنا ہے
3- مصيبت سے بچنے کے ليے صدقہ كرنا ہے
( ان شاء ﷲ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں