428

قرآن کے سترھویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے سترھویں پارے کے اہم نکات ملاحظ کیجیے

Parah # 17
Dawrah e Qur’an2021
Scholar Nighat Hashmi

  • اہم نكات پاره#17
  • موضوعات:*
    1- رسولوں کے بارے میں ﷲ تعالیٰ كى سنت
    2- كائنات گواه ہے ﷲ تعالیٰ حق ہے
    3- رحمت الہى كى خوشگوار پناه میں آنے والے
    4- قيامت دور نہیں ہے ، دو طرح کے لوگ دو طرح كى سر گرمیاں
    5- قربانى ، جنگ كى اجازت
    6- ﷲ تعالیٰ مظلوموں كى مدد كرتا ہے سورۃ الانبیاء

سورۃ الانبیاء میں توحید، رسالت اور بعث بعد الموت کا تذکرہ ملتا ہے۔۔

رسولوں کے بارے میں ﷲ تعالیٰ کی سنت

قیامت سے غافل لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں whispering کرتے تھے کہ یہ جادوگر ہے، انسان ہے، من گھڑت کلام ہے۔۔۔
ﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ آپ سے پہلے بھی جو رسول گزرے ہیں وہ انسان ہی تھے، family والے تھے اور کھاتے پیتے تھے۔۔ ﷲ تعالیٰ نے رسولوں کو جھٹلانے والوں کو ہلاک کر دیا۔۔۔

کائنات کی اصل حقیقت
ﷲ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو بے مقصد اور کھیل تماشے کے لیے نہیں بنایا۔۔
جو لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں ان پر جلد ہی ﷲ تعالیٰ کا عذاب آنے والا ہے ۔

اگر ﷲ کے علاوہ اور معبود ہوتے
اگر ﷲ کے علاوہ کوئی معبود ہوتا تو زمین وآسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔۔

ﷲ تعالیٰ حق ہے
کائنات کا ہر system بے مثال ہے جو ایک رب کے ہونے کا پتہ دیتے ہیں۔۔

مذاق اڑانے والوں کا انجام
مذاق اڑانے والے کہتے ہیں کہ کب عذاب آئے گا۔۔جب عذاب آۓ گا تو وہ خود کو نہیں بچا سکیں گے۔
موت بر حق ہے۔

قیامت کا بیان
غفلت سے بیداری کے لیے ﷲ تعالٰی نے چونکا دینے والا قیامت کا منظر بیان کیا ہے۔۔ ہر ایک کے اعمال ٹھیک ٹھیک تولے جائیں گے کسی پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔۔

ابراہیم علیہ السلام کا حق کے لیے لڑنا
حضرت ابراہیم نے بتوں کو توڑ کر لوگوں کو حق سے روشناس کروانے کی کوشش کی مگر ان کی قوم نے کہا کہ اسے جلا ڈالو۔۔

آگ کا ٹھنڈا ہو جانا
ﷲ تعالیٰ کے حکم سے آگ ٹھنڈی اور سلامتی والی بن گئی۔۔

حضرت ایوب علیہ السلام
حضرت ایوب علیہ السلام کو بیماری نے گھیرا ہوا تھا جب انھوں نے ﷲ تعالیٰ سے دعا کی تو انھیں بیماری سے نجات ملی۔

حضرت یونس علیہ السلام
حضرت یونس علیہ السلام کی قوم جب ایمان نہ لائی تو وہ غصے سے ﷲ کے حکم کے بغیر اپنی بستی کو عذاب کی وعید سنا کر چلے گئے ﷲ تعالیٰ نے ان پر گرفت کی اور مچھلی نے انھیں نگل لیا۔۔ جب انھوں نے اللہ کی پاکیزگی بیان کی تو انھیں مچھلی سے نجات ملی۔۔

سورۃ الحج
سورۃ الحج میں توحید، رسالت، آخرت، حج، قربانی اور جہاد کے بیانات ملتے ہیں۔۔

دو طرح کے لوگ
وہ لوگ جو کنارے پر رہ کر ﷲ کی عبادت کرتے ہیں اگر کوئی فائدہ ہوتا ہے تو خوش ہوتے ہیں اور جب کوئی مصیبت آتی ہے تو پلٹ جاتے ہیں۔۔
مومن جو ہر حال میں ﷲ کو یاد کرتے ہیں ان کے لیے ہمیشہ کی جنتیں ہیں۔

تعمیر کعبہ کا مقصد
قیام، اعتکاف، رکوع اور سجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھیں۔
لوگوں کو حج کے لیے اذن عام دے دیں۔
لوگ اپنی نذریں پوری کریں۔
اپنا میل کچیل دور کریں۔

قربانی
حلال جانور کی قربانی کرنا حج کا حصہ ہے اور ان کو قربان کرنے کی جگہ قدیم گھر کے پاس ہے۔۔
قربان کرتے ہوئے جانوروں پر ﷲ کا نام لیں
قربانی کا گوشت خود بھی کھاؤ اور غریبوں میں بھی تقسیم کرو۔

جنگ کی اجازت
ان لوگوں کو دی گئی جن پر ظلم کیا گیا اور انھیں ان کے گھروں سے نکالا گیا۔۔

مشرکین کے مناسک مکھی سے فروتر ہیں
مشرکین مل کر ایک مکھی بھی نہیں پیدا کر سکتے اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز کھینچ کر لے جائے تو وہ اسے واپس بھی نہیں لا سکتے۔۔

  • مقصد زندگى:

1- كتاب كى ہدایت كو سمجھنا ، ﷲ تعالیٰ كى عبادت كرنا
2- غوروفكر كرنا ، وحى کے ذريعے خبردار كرنا
3- نيک عمل كرنا ، ﷲ تعالیٰ کے ليے يكسو رہنا
4- ﷲ تعالیٰ كى آيات کے بارے میں دل كو جهكاۓ ركهنا ، ﷲ تعالیٰ كى صفات کے بارے میں جاننا

  • ہم كيا کریں؟

1- ﷲ تعالیٰ سے خوف مانگنا ہے تاکہ قرآن میرے ليے ياد دہانى بن جاۓ
2- اپنے رشتے داروں ، دوستوں اور مسلمانوں کے ليے خوشى كا باعث بننے كى كوشس كرنى ہے
( ان شاء ﷲ)
قرآن کے سترھویں پارے کے اہم نکات آپ نے پڑھے انھیں از کیجیے اور عمل میں لائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں