452

قرآن کے پندرھویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے پندرھویں پارے کے اہم نکات ملاحظ کیجیے

Parah # 15
Dawrah e Qur’an2021
Scholar Nighat Hashmi

  • اہم نكات پاره#15
  • موضوعات:*
    1- معجزانہ اشارات
    2- عقيده توحيد کے دلائل اور شرک كا رد ، شيطانى منصوبہ
    3- حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم كى ذات اور ان كى قوم كا ان کے بارے میں موقف
    4- اصحاب كہف ، سر پرائز ، دو باغوں كا قصہ ، ﷲ تعالیٰ كى اطاعت
    5- گنہگاروں كو مہلت كام نہیں ديتى
    6- موسى علیہ السلام اور حضرت خضر علیہ السلام كا قصہ سورۃ بنی اسرائیل
    پارے کا آغاز ایک عظیم اور انوکھے سفر اسراء ومعراج پر ہوتا ہے۔۔
    ایک ایسا سفر جو جہاں والوں میں سے کھبی کسی نے نہیں کیا۔۔ عیسیٰ علیہ السلام کو بھی ﷲ تعالیٰ نے آسمانوں پر اٹھایا ہے مگر ابھی ان کی واپسی نہیں ہوئی۔۔ یہ اعزاز صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی حاصل ہے۔۔ واقعہ اسراء
    مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کے سفر کو اسراء کے نام سے جانا جاتا ہے۔۔ واقعہ معراج
    مسجد اقصیٰ سے آسمانوں کا سفر معراج کہلاتا ہے۔۔ معجزانہ اشارات
    اتنے مختصر وقت میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کا سفر اور مسجد اقصیٰ سے آسمانوں کا سفر، انبیاء سے ملاقات کرنا اللہ تعالیٰ نے نشانی بنا دیا۔۔۔ اس سفر میں رسول اللہ کو نمازوں کا تحفہ دیا گیا۔۔۔
    تفصیلات کے لیے دیکھیے صحیح المسلم :411 مكافات عمل
    جب كوئى بستى ہلاک ہوتى ہے تو خوشحال لوگ نافرمانى کرنے لگتے ہیں ،
    عذاب كا فیصلہ ہوتا ہے تو اسے برباد كر کے رکھ ديا جاتا ہے ، جو دنيا چاہے گا اسے دنيا ملے گى آخرت میں اسكا كوئى حصہ نہیں

معاشرے كى تشكيل کے ليے بنيادى احكامات
والدين کے ساتھ حسن سلوک كرنا
اپنى اولاد كو مفلسى کے ڈر سے قتل نہ كرو
عہد كى پابندى كرو
يتيم کے مال قريب نہ جاؤ مگر احسن طریقے سے
ناپ تول میں كمى نہ كرو
زمين میں اکڑ كر نہ چلو
زنا کے قريب بهى نہ جاؤ

*سورۃ الکہف

اس سورۃ کا نام الکہف اس لیے ہے کیونکہ اس میں غار والوں کا قصہ بیان کیا گیا ہے۔۔

اس سورۃ میں چار طرح کی آزمائشیں جو انسان کو پیس آتی ہیں ان کا تذکرہ کیا گیا ہے۔۔۔
عقیدہ کی آزمائش
مال کی آزمائش
علم کی آزمائش
اقتدار کی آزمائش

سورۃ الکہف کی فضیلت
سورۃ الکہف جمعے کو پڑھنے والے کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور چمکتا ہے۔۔
سورۃ الکہف کی تلاوت سے سکینت اور برکت نازل ہوتی ہے۔۔
پہلی دس آیات حفظ کرنے والا فتنہ دجال سے محفوظ رہے گا۔۔

1 اصحاب الکہف


اصحاب کہف upper class سے تعلق رکھنے والے چند نوجوان تھے۔۔ عیش و عشرت میں پلے بڑے تھے ۔۔۔
ان کے دور میں رومی حکومت تھی اور چاند کی پوجا کی جاتی تھی۔۔
اصحاب کہف اپنے رب پر ایمان لائے تھے تو society ان کے خلاف ہو گئ لہذا اصحاب کہف نے اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے غار میں پناہ لی۔۔

عقیدے کی آزمائش
انھوں نے اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے جب غار میں پناہ لی تو وہاں مکمل lockdown تھا۔غار میں مکمل isolation تھی اور ان سے ساری عیش و عشرت اور آسائشیں چھوٹ گئیں۔۔

آپ اپنے رب لیے اور اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے کیا چھوڑ سکتے ہیں
ساری آسائشیں مت چھوڑیں ۔۔ کیا آپ صرف ایک mobile چھوڑ سکتے ہیں؟؟
سوچئے گا ضرور

غار کا منظر
وقت رک کیا ۔۔ غار کسی اور ہی time zone میں چلا گیا۔۔ اصحاب کہف سو رہے ہیں اور کتا ان کی رکھوالی کر رہا ہے۔۔

اصحاب کہف جب جاگے تو اپنے ایک ساتھی کو پاکیزہ اور حلال کھانا لینے کے لیے بیجھا۔۔
تبدیلیاں آ چکی تھیں۔۔ رومی حکومت جا چکی تھی اور عیسائیوں میں غلط عقائد بھی پیدا ہو چکے تھے۔۔

2️⃣ دو باغ والوں کا قصہ
اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے دو لوگوں کو جن میں ایک مومن اور دوسرا کافر تھا مال سے آزمایا۔۔
ان میں سے کافر کو ﷲ تعالیٰ نے بہتر باغ عطا کیے تھے اس نے تکبر کیا اور قیامت کا انکار کیا۔۔۔
مومن نے اپنے رب کو یاد کیا وہ دولت سے impress نہیں ہوا بلکہ ﷲ کا عذاب یاد دلایا ۔۔۔
ﷲ تعالیٰ کے عذاب نے اس کے باغوں کو تباہ کر دیا۔۔اور اسے ہلاک کر دیا۔۔

موسیٰ علیہ السلام اور خضر علیہ السلام کا واقعہ
حضرت موسی علیہ السلام سے کسی نے سوال کیا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ صاحب علم کون ہے؟؟ موسیٰ علیہ السلام نے کہا میں۔۔ ﷲ تعالیٰ ان پر غصہ ہوۓ کہ علم کو ﷲ تعالیٰ کی طرف منسوب کیوں نہ کیا۔۔
تب ﷲ تعالیٰ نے وحی بھیجی کہ میرے بندوں میں سے ایک بندہ دو دریاؤں کے سنگم پر ملے گا وہ تجھ سے زیادہ صاحب علم ہے جا کر اس سے علم حاصل کرو۔۔

مقصد زندگى:

1- شكر گزار بننا ، بهلائى كا راستہ اختيار كرنا ، والدین کے ساتھ اچها سلوک كرنا
2- رب کے عذاب سے ڈرنا ، شیطان كى پيروى سے بچنا
3- ہدايت میں ترقى كرنا ، رب کے ساتھ كسى كو شریک نہ بنانا
4- رب سے بخشش مانگنا

ہم كيا کریں؟

1- قرآن حكيم كو نصيحت حاصل کرنے کے ليے پڑھنے اور سننے كى نيت كرنى ہے
2- رشتہ داروں سے حسن سلوک كر کے اپنے ليے جنت كا راستہ آسان كرنا ہے
( ان شاء ﷲ)

قرآن کے پندرھویں پارے کے اہم نکات آپ نے پڑھیں۔انھیں مزید سمجھیے۔ان پہ تدبر کیجیے اور عمل میں جت جائیے۔عمل ہی حقیقی راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں