478

قرآن کے چودھویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے چودھویں پارے کے اہم نکات ملاحظ کیجیے

Parah # 14
Dawrah e Qur’an2021
Scholar Nighat Hashmi

  • اہم نكات پارے14*
  • موضوعات:*
    1- ایمان و تکذیب پہ تبصرہ
    2- قوم لوط اور اصحاب ایکہ کی تباہی
    3- انکار اور تکبر فطرت کائنات کے خلاف ہے
    4- رد شرک، نزول کتاب کا مقصد، اللّٰہ تعالٰی علم اور قدرت میں کامل ہے
    5- توحید کے دلائل، شرک کی مثالیں، قیامت میں کافروں کے حالات
    6- اسلام کی بنیادی تعلیمات، حلال و حرام کی پابندی ہى ﷲ تعالیٰ کی غلامی ہے
    7- قرآن کریم کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات اور ان کے جوابات *سورۃ الحجر قرآن ﷲ تعالیٰ کی کتاب ہے
    قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود ﷲ تعالىٰٰ نے لیا ہے۔
    جو لوگ قرآن کا انکار کرتے ہیں جب رسول کا دین غالب آۓ گا تو وہ پچھتائیں گے کہ کاش ہم سر تسلیم خم کر دیتے مجرم کھبی ایمان نہیں لائیں گے
    مجرموں کوصرف socialization اور کھانے پینے کی ہی فکر ہوتی ہے انھیں آخرت کی فکر نہیں ہوتی۔۔ انسان کو متوازن ہونا چاہیے
    اللہ تعالیٰ نے آسمان کو مضبوط بنایا ہے آسمان کو نہ کوئی شیطانی طاقت خراب کر سکتی ہے اور نہ ہی کوئی virus
    اللہ تعالیٰ نے زمین کو بھی balanced رکھنے کے لیے اس میں پہاڑ بناۓ ہیں۔۔ اعلان رحمت و عذاب
    اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں کے ذریعے حضرت ابراہیم کو بیٹے کی خوشخبری سنائی۔۔ لوط علیہ السلام کی قوم ایکہ والوں پر عذاب بیجھا۔۔ اصحاب الحجر قوم ثمود نے ﷲ تعالیٰ کے رسولوں کو جھٹلایا اور ﷲ سے بے خوف ہو گئے تھے ﷲ تعالیٰ کے عذاب نے انھیں گھیر لیا۔۔ سورۃ النحل

اس سورہ میں ﷲ تعالیٰ نے توحید کے احکامات واضح کیے ہیں۔۔

توحید
ﷲ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے۔
ﷲ تعالیٰ نے انسان کو نطفہ سے پیدا کیا ہے۔۔ ﷲ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش کی طرف اس لیے توجہ دلائی ہے کہ انسان کو اللہ نے ایک حقیر (مادے) مٹی سے بنایا ہے پھر بھی انسان اپنی من مانی کر تا ہے۔۔
ﷲ تعالیٰ نے جانوروں کو پیدا کیا ہے جن کا مقصد سواری بھی ہے اور وہ زینت بھی۔۔
آسمان سے پانی برسایا۔ ایک ہی پانی سے different varieties کے پھل اور سبزیاں ملتی ہیں۔۔
ﷲ تعالیٰ نے سمندر، دن، رات، پہاڑ بنائیں ہے اور آسمان کو تاروں سے مسخر کر دیا ہے۔۔
ﷲ تعالیٰ نے قدرتی راستوں میں نشانیاں یعنی landmarks رکھے ہیں تاکہ انسان راستہ نہ بھولے۔۔
اگر ہم ﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے

متکبرین کا نظریہ اور ان کا انجام
جن لوگوں کے دلوں میں تکبر ہے وہ حق سے انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ كتاب تو محض پہلے لوگوں کے قصے اور کہانیاں ہیں۔۔
انھیں دنیا میں ﷲ تعالیٰ ایسی جگہ سے عذاب دے گا جہاں سے انھوں نے گمان بھی نہ کیا ہو گا۔۔ اور آخرت میں ان کے لیے ذلیل کر دینے والا جہنم کا عذاب ہے۔۔

مشرکین کا دوغلا پن
مشرکین کہتے ہیں کہ فرشتے ﷲ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں استغفرُالله
اور جب انھیں بیٹی کی خوشخبری سنائی جاتی ہے تو شرمندگی کی وجہ سے ان کا چہرہ سیاہ پڑ جاتا ہے۔۔

شہد کی مکھی کی طرف وحی
شہد کی مکھی ﷲ تعالیٰ کی وحی کے مطابق کام کرتیں ہیں۔۔
پہاڑوں پر چھتے بناتی ہیں۔۔
پھولوں سے رس چوستی ہیں۔۔
رب کے سسٹم کے مطابق کام کرتی ہیں اور پھر ان کے اندر سے شہد نکلتا ہے۔۔

اسلام کی بنیادی تعلیمات
اسلام عدل، احسان، صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور بدی، بے حیائی اور ظلم سے روکتا ہے۔۔
اسلام قسموں کو پختہ کرنے کے بعد انھیں توڑنے سے منع کرنا ہے۔۔۔
جب قرآن کی تلاوت کی جائے تو شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی جاۓ۔۔

حلال وحرام کی پابندی
ﷲ تعالیٰ نے سور کا گوشت ، خون، مردار اور جس جانور پر غیر اللہ کا نام لیا جائے وہ حرام قرار دیا ہے۔۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام یکسو مسلمان تھے اور ﷲ تعالیٰ کے شکرگزار بندے تھے اس لیے ﷲ تعالیٰ نے انھیں سیدھا راستہ دکھایا۔۔

مقصد زندگى

1- قرآن حکیم کو سینوں میں محفوظ کرنے کی کوشش کرنا
2- اللّٰه کے لیے خالص ہونا، اللّٰہ تعالیٰ سے ڈر کر رہنا
3- دوسروں کے حالات سے سبق سیکھنا
4- اللّٰه تعالیٰ کی نشانیوں پر غوروفکر، سیدھے راستے پر چلنا
5- عدل، احسان اور صلہ رحمی کرنا

ہم كيا کریں؟

1- اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے خصوصی دعا کرنی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ قرآن سکھانے والوں میں شامل کرے اور اس کے لئے با قائدہ کوششوں کا آغاز کرنا ہے
2- کسی مسلمان کے لئے دل میں حسد، بغض یا کینہ نہیں رکھنا، پرانی ناراضگیاں بھلا کر اللّٰہ کے لئے محبت کرنی ہے
3- اللّٰہ کی راہ میں مال لگا کر اسے آخرت کے لئے جمع کرنا ہے
( ان شاء ﷲ)

قرآن کے چودھویں پارے کے ایم نکات آپ نے پڑھیں ان پہ تدبر کیجیے اور عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔کیونکہ اصل پشت کرنا قرآن کے احکامات کو پس پشت ڈالنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں