378

قطر اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات ختم

تحریر شئیر کریں

قطر اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات ختم ہو گۓ ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کویتی وزیر خارجہ کی اطلاع کے مطابق سعودی عرب اور قطر کزے تعلقات پھر سے بحال ہو گۓ ہیں۔بحالی کے بعد دونوں ممالک میں عائد پابندیاں ختم کر دیں جائیں گیں اور زمینی اور فضائی رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2017ء میں قطر پر دہشت گردی کا لزام لگایا گیا تھا اور الزام عائد کیا گیا تھا کہ قطر کے ایران سے خفیہ تعلقات ہیں۔جس کی وجہ سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے سفارتی تعلقات ختم کر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

تعلقات کی بحالی کے لیے ان ممالک نے قطر سے اخوان
المسلمین سمیت تیرہ مطالبات کیے تھے۔اگر وہ مان لیے جاتے ہیں تو تعلقات بحال ہو جائیں گے۔

رواں سال کی یہ اہم خبر ہے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہوئی۔امید ہے باقی ممالک بھی سعودیہ کی طرح صلح میں پیش رفت کر کے بین الاقوامی ہم آہنگی اور مسلم امہ کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔قلم کتاب پلیٹ فارم 2021 ء کی اس خوش آئند تبدیلی پر تہہ دل سے دعاگو ہے۔اللہ اس امت کو متحد ہونے کی توفیق دے۔آمین
رب انی مغلوب فانتصر
“اے رب ہم مغلوب ہیں پس تو ہماری مدد فرما

قطر اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات ختم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں