لوگ رکے نہیں حادثہ دیکھ کر
کیون کارٹر ساوتھ افریکن فوٹوگرافر تھا۔اس نے 1993 میں سوڈان میں قحط کے دوران ایک تصویر بنائی جو کافی مقبول ہوئی۔تصوہر میں۔بھوک سے نڈھال بچی پڑی ہے اور ایک گدھ کچھ دور تاک لگا کر اس لیے بیٹھا کی کب یہ بچی مرے اور کب وہ اسے کھائے۔اس تصویر نے اس فوٹو گرافر کو شہرت کی بلندیوں پہ پہنچا دیا۔اس کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔انٹرویو چل رہے تھے کہ ایک انٹرویو میں کیون کارٹر سے سوال پوچھا گیا کہ اس بچی کا کیا بنا؟
وہ۔اس سوال پر ساکت رہ گیا اور بولا کہ میں یہ دیکھنے کے لیے رکا نہیں کیونکہ میری فلائیٹ کا وقت ہو رہا تھا۔میزبان نے کہا کہ اس کا مطلب وہاں دو گد تھے ایک اصلی گدھ اور ایک کے ہاتھ میں کیمرہ تھا۔اس جواب پر وہ ششد رہ گیا۔اور خود کو ضمیر کی عدالت میں کھڑے پایا۔ضمیر وہ۔عدالت ہے جواس کے کٹہرے میں کھڑے ہوتے پھر دنیا کی کسی عدالت کی انھیں ضرورت نہیں رہتی۔کیرن کے ساتھ بھی یہی ہوا۔اس کا احساس جرم اتنا بڑھا کہ اس سے تنگ آکر محض تینتیس سال کی عمر میں اس نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر خودکشی کر لی۔
یہ ایک کہانی ہے تلخ حقائق سے لبریز،جسے لکھ کر میری۔انگلیاں ہی نہیں دل کے تار بھی ہل رہے ہیں۔ہم میں سےکتنے ہیں جو حادثے دیکھ کر رکتے اور انھیں کندھا پیش کرتے ہیں۔اور ان کے زخموں کو رفو کرتے ہیں۔یقینا بڑا تلخ جواب ہے جو ہم سب جانتے ہیں مگر ضمیر کی عدالت میں لے کر نہیں جاتے۔لکھتے لکھتے لاہور کے یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والا وہ شخص بھی یاد آرہا جب مشتعل عیسائی آبادی نے ایک بے گناہ مسلمان کو زندہ جلا دیا۔جب وہ جل رہا تھا تو کتنے ہی مسلمان اس کے اردگرد گدھ بنے اس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
بچوں کو ان کی اہمیت کا احساس کیسے دلائیں؟
بس ایک ہی درخواست ہے ہر اس کیمرہ ہاتھ میں لیے شخص کے لیے کہ جس آنکھ سے وہ ایسی تصویریں اور ویڈیو بناتے ہیں۔ضرور بنائیں مگر اپنے ضمیر کی آنکھ کو بند نا کریں۔مسلمان قوم جتنی تیزی سے احساس سے محروم ہو رہی ہے وہ لمحہ فکریہ ہے۔اکثر سنتے ہیں کہ فلاں ملک کے وزیر۔نے اپنی کسی غلطی پہ۔شرمندہ ہو کر استعفی دے دیا،خودکشی کر لی،مگر مسلمان حکمرانوں سے لے کر عام فرد تک سبھی دن دیہاڑے حادثات دیکھتے مگر دوسروں پہ ڈال کر گزر جاتے۔ان کا ضمیر انھیں جگاتا ہی نہیں۔شاید وہ خود سوتے سوتے ادھ موا ہو چکا ہے۔