438

محاسبہ لسٹ بنانا سیکھیں

تحریر شئیر کریں

محاسبہ لسٹ بنانا سیکھیں یہ آپ کے لئے کتنی مفید جانیئے جدید ریسرچ


وہ ہلاک ہوا جس کا آج اس کے کل سے اچھا نہیں “درج بالا حدیث بتاتی ہے ک محاسبہ کتنا ضروری ہے انسان پانی نہیں کہ بہتا ہی چلا جائے اور اسے کچھ فرق نا پڑے انسان جانور بھی نہیں کہ کھا پی کر سو جائے،انسان انسان ہے اشرف المخلوقات جس کے سر پہ تاج مخلوق سرداراں رکھا گیاکچھ تو اس ناطے سے کچھ ذمہ داریاں تو بنتی ہیں نا اس پر
دنیا کے جتنے ترقی یافتہ اور عظیم لوگ گزرے ہیں وہ سب اس بات پہ زور دیتے ہیں کہ پندرہ منٹ صبح اور پندرہ منٹ رات کو اپنا محاسبہ ضرور کریں


دیکھے آج میں نے نمازیں پوری پڑھی ہیں؟
دیکھے کہ آج میں نے قرآن پڑھا ،سمجھا ،تدبر کیا،عمل کیا؟
دیکھے ک صبح و شام کے اذکار پڑھے؟
دیکھیں آج میں نے کتنے گناہ کیے؟
دیکھے کہ آج میں نے کتنے اچھے کام کیے؟
کتنا شکر اور کتنی نا شکری کی؟
دیکھے آج میں نے کیا سیکھا؟


محاسبے کے فوائد


محاسبہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم ٹریک پہ ہیں یا نہیں؟محاسبہ ہمیں بتاتا ہے کہ کتنی اصلاح کی مزید ضرورت ہے محاسبہ وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنے آپ کی اصل صورت دیکھ سکتے ہیں۔محاسبہ وہ آلارم ہے جو ہمیں ہماری پراگراس لائن بتاتا ہے ۔جب تک ہم محاسبے کی عادت نہیں ڈالیں گے ہمیں کچھ پتہ نہیں چلے گا ہم پانی کی طرح بہتے اور جانوروں کی طرح کھاتے پیتے زندگی گزار کر ایک دن چلے جائیں گے۔

محاسبہ لسٹ بنانا سیکھیں


اگر آپ کو ٹو ڈو لسٹ بنانے کی عادت ہے تو بہت اچھی بات ہے اگر نہیں ہے تو آج سے اسکا اہتمام کریں اور اس کے ساتھ ہی صبح صبح محاسبہ کےپوائنٹس بھی لکھیں،لکھنے سے دماغ زیادہ فوکس اور کلیر ہوتا ہے اور اسی طرح شام کو یا رات کو ایک نظر تو ڈو لسٹ پہ ڈالیں کہ کیا ساری ترجیحات اور کام جو آج کرنے تھے کیئے اگر نہیں کیے تو اس کی خود کو سزا دیں اور اگر کر لئے تو انعام بھی دیں،سزا جیسا ک آپ کو شام کی چائے پسند ہے اور سزا کے طور پر چھوڑ دیں اور اگر کر لئے ہے تو خود کو شاباش دیں اور کہیں آؤٹنگ یا پھر گھر کے اندر کوئی من پسند کام کریں،نفس کو سیدھا رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے نفس کو زیر کرنا پڑتا ہے نہیں تو یہ آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑتا

محاسبے کا مقصد بھی نفس کو ٹریک پہ لانا ہے ڈاکٹر صداقت پاکستان کے مای ناز سائیکاٹرسٹ ہیں کہتے ہیں ک اینیمل برین و ہوتا ہے جو پلاننگ سے نہیں چلتا جبکہ ہیومن برین پلاننگ کرتا ہے،اگر آپ نے کھانا کھانا ہے تو آپ سوچیں پلان کریں ک دس منٹ بعد کھاؤں گا یہ نہیں کہ اٹھے اور کھانا شروع کر دیا ایسے جانور کرتے ہیں اس سے دماغ فوکس نہیں ہوتا اپنے ٹارگٹس پر

غیبت چھوڑنے کے عملی طریقے


لہذا صبح اٹھتے ہی پلاننگ کریں بلکہ رات کو ٹو ڈو لسٹ بنا کر سوئیں اس سے آپ تو سو جائیں گے مگرآپ کا دماغ جو جاگتا رہتا ہے وہ ان کاموں کی پلاننگ کرے گا کoکیسے کرنے ہیں؟لہذا دماغ جو آپ کا غلام ہے اسے غلام بنا کر ہی رکھیں اس کے غلام مت بنیں نہیں تو یہ آپ کو اپنے مطابق چلانا شروع کر دیں گے اور ایک دن آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔


تو آج سے ہی محاسبہ لسٹ بنانی سیکھیں اور نفس کو زیر کریں تاک یہ کل کو آپ کو زیر نا کر سکیں کیونک کل کو آپ نے مالک کل کے سامنے پیش ہونا ہے اس دن کی تیاری آج سے ہی شروع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں