392

مساجد کی بڑھتی ہوئی بے حرمتی۔۔۔قابل توجہ امر

تحریر شئیر کریں

======================

‏مسجد وزیر خان لاہور میں ایک رقاصہ اور ایک بھانڈ کے مل کر خانہ خدا میں ناچ گانے کی شوٹنگ کی خبر وائرل ہے، ایسی حرکتوں پر اللہ کاعذاب نہ آئے تو کیا ہو؟
یہ اللہ کے گھر کی سخت بے حرمتی، توہین اور تقدس کی پامالی ہے۔ تمام ذمہ داروں پر توہینِ مقدسات کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کر کے فوری گرفتاریاں کی جائیں۔

مسجد میں شرائط کےساتھ ہی سہی، ریکارڈنگ کی اجازت دینا مسجد کی سخت توہین اور اللہ کے گھر کے تقدس کی پامالی ہے۔
جب تک ملوث کرداروں کو سزا نہ دی جائے تب تک ان کے خلاف آواز اٹھانا، حکومت پر ہر فورم کے ذریعہ دباؤ ڈالنا اور عدالت کو اس کا بھولا ہوا انصاف یاد دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آج اگر ہم نے اس جرم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی تو یہ غفلت خدا کے ہاں جرم عظیم تصور ہوگا۔ اس لئے ہر بندہ اپنی طاقت کے مطابق آواز بلند کرے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں معاشرے کے انفرادی عمل کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ آج کل مساجد میں نکاح کی برکات سمیٹنے کو عوام نے بھی مذاق بنا رکھا ہے، نکاح کے فوراً بعد فوٹوگرافی، عریانی مساجد کے تقدس کی شدید خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ مساجد کو تفریح کا مقام دینا بھی تقدس کی پامالی میں شمار ہو رہا ہے، لہذا ایسے تمام امور پر توبہ اور نگران انتظامیہ کی توجہ دلانا لازمی ہے۔

=====================

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں