490

مشکل سے مشکل خاوند سے بات منوانے کا ہنر

تحریر شئیر کریں

مشکل سے مشکل خاوند سے بات منوانے کا ہنر،جانیئے قلم کتاب پر

فی زمانہ بہت کم خواتین ہیں جو اپنے خاوند سے خوش ہیں اور خاوند ان سے خوش وگرنہ دھینگی مشتی چل رہی ہوتی ہے شوہر چاہتا ہے کہ بیوی میری مانیں اور بیوی چاہتی ہے کہ خاوند میری سنے باقی سب کو چھوڑ کر ،یہاں ایک بات سمجھنے کی ہے ہمارے پاک وہند کا مزاج مغرب سے الگ ہے یہاں مردوں میں حاکمیت کا عنصر نمایاں ہے خصوصا شوہر حضرات میں یہ چیز بہت ہے کہ ان کا پلڑا بھاری رہے۔اور بیوی دب کر رہے۔اس حوالے سے زیر نظر آرٹیکل میں کچھ ٹپس پہ بات کی جائے گی اگر خواتین اس بات کو سمجھ کر چلے گیں تو وہ نا صرف خاوند کے دل پہ راج کریں گیں اور وہ بخوشی ان سے ہر بات منوا سکیں گیں ،وہ ٹپس درج ذیل ہیں۔

خاوند کو تابع کرنے والی ٹپس

یہ وہ ٹپس ہیں اگر کوئی عورت ان پہ عمل کرتی ہے پھر اسے کسی تعویز اور بابے کی ضرورت نہیں ہے ۔


بحث نہیں قائل کریں


اگر آپ اپنے شوہر سے بنا کر رکھنا چاہتی ہیں تو اس سے کبھی بحث مت کریں بلکہ ایک اور کام کریں اسے قائل کریں ڈاکٹر غزالہ موسی کہتی ہیں کہ فرض کریں کہ آپ چاہتی ہیں کہ آپ اپنے شوہر کو احساس دلوائیں کہ آپ ان کی بات مان رہی ہیں تو دو سوٹ لیں اور پوچھیں آج میں آپ کی پسند کا سوٹ پہنوں گی اور پوچھیں کہ ان میں سے کون سا پہنوں؟سوٹ دراصل دونوں آپ ہی کی پسند کے تھے جو نکالے مگر تھوڑی سی عقلمندی سے شوہر کو احساس دلا دیا کہ آپ ان کی پسند سے پہن رہی ہیں۔اسی طرح باقی معاملات شوہر کے رشتوں کے معاملے میں بھی ہے وہ کہاں جانا پسند کرتا وہ کیا کھانا پسند کرتا اس حوالے سے بھی تھوڑی عقلمندی سے معاملات کو ہینڈل کریں۔اس حوالے سے حضرت آسیہ کا کردار اہم ہے جب حضرت موسی کو آڈاپٹ کرنے کا معاملہ پیش آیا تو لوگ کہنے لگے آپ باقی بچوں کو مارتے ہیں تو اسے بھی ماریں تب دربار میں حضرت آسیہ بھی موجود تھی انھوں نے بحث نہیں کی بلکہ دلائل سے حکمت سے قائل کیا کہ وہ فرعون کو مانتے ہی بنی،میرے ایک سر ہیں وہ جب کسی بھی سٹوڈنٹ کی شادی ہوتی تو مشورہ دیتے کہ شوہر سے بات کرتے ہوئے ہمیشہ دو رائے دے کر کہیں کہ میری تو یہ رائے ہے باقی آ پ جو چاہیں وہ کر لیتے

پسند کو قبول کریں

اگر آپ شوہر کے دل پہ راج کرنا چاہتے ہیں تو اس کی پسند کے مطابق ڈھل جائیں ہر کام اس کی مرضی سے کریں آپ دیکھیں گے اس بات پہ بڑے سے بڑا شوہر بھی رام ہوجاتا ہے اگرچہ وہ اس کا بول کر اظہار نا بھی کریں،جو خواتین اس بات کو سمجھ لیتی ہیں وہ راج کرتیں ہیں مرد کے گھر پر بھی اور دل پر بھی

اس کے مزاج کے مطابق چلیں

سمجھ دار بیوی شوہر کے چہرے سے اندازہ لگالیتی ہے کہ آج اس کا موڈ کیسا ہے؟اسی حساب سے معاملات ہینڈل کرتی ہے اگر آپ شوہر کے دل تک پہنچنا چاہتی ہیں تو شوہر کے مزاج کو سنبھل کر چلنا ہوگا۔

بننا سنورنا اور شوہر کی تعریف

شوہر کے لئے بننا سنورنا عین ااسلام ہے اس ماڈرن دور میں اس کی ضرورت کہیں زیادہ ہے کہ آپ بن سنور کر رہیں تاکہ شوہر دوسری خواتین پہ توجہ نا دیں اس کے ساتھ ساتھ شوہر کی تعریف کریں اورجب مشورہ درکار ہو تو اس کی حوصلہ افزائی کریں دنیا چاہے کچھ بھی کہے آپ کو اپنے شوہر کا ساتھ دینا اور اسکی ہمت بندھانی ہے نیابزنس شروع کرنا ہوتو ہمیشہ حوصلہ افزائی کریں۔اور مثبت الفاظ استعمال کریں۔

جسمانی ضرورت کا خیال رکھیں


پاکستان میں جہاں جوائنٹ فیملی سسٹم اور معاشی حالات کے وجہ سے میاں بیوی کو اکٹھے ہونے کا موقع کم ملتا ہے ایسے میں بیوی کو چاہیے ویسے ہی مرد کی ضرورت کا خیال رکھے جیسے بھوک کا رکھتی ہے اگر مرد کی یہ ضرورت پوری نہیں ہوتی تو بننا سنورنا سب بیکار چلا جاتا ہے اور مرد چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتا ہے۔
درج بالا ٹپس وہ ٹپس ہے جو مشکل سے مشکل خاوند سے بات منوانے کا ہنر رکھتیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں