پاکستان کے معروف نعت خواں محبوب احمد حمدانی چل بسے۔کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے ہار گۓ۔پاکستان کے بہت کم لوگ ہیں جو نعت پڑھنے کا فن جانتے تھے۔انہی میں سے ایک محبوب احمد حمدانی بھی تھے۔سچے عاشق رسول تھے۔عمر بھر خواہش کرتے رہے کہ ماہ ربیع الاول میں وفات پاؤں۔جو پوری ہوئی۔عشق رسول ﷺ کا یہ عالم تھا کہ مرنے کے بعد دفن ہونے کی خوایش بھی ایک عاشق رسول ﷺ کے پہلو میں کی۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں غازی علم دین شہید کے پہلو میں دفن کیا جاۓ۔اللہ انھیں غریق رحمت کرے۔آمیں۔
398