495

موقع شناس بنیں

تحریر شئیر کریں

موقع شناس بنیں زندگی خوش قسمتی بن کر آپ کے دروازے پہ ضرور آتی ہے مگر

بل گیٹس کو کون نہیں جانتا؟دنیا کے امیرترین بزنس مین کی پہلی صف میں کھڑے اس شخص کے اندر ایسی کیا بات ہے جو اسے دیگر لوگوں سے ممتاز بناتی ہے۔یہ ایک راز تھا۔پھر ایک جرنلسٹ اٹھی اور جا کر بل گیٹس سے اس راز کا پتہ دریافت کیا۔بل گیٹس نے چیک بک نکالی اور ایک بلنک چیک لکھا اور جرنلسٹ کو تھما دیا۔جرنلسٹ نے کہا آپ غلط سمجھے۔میں ایسی نہیں ہوں۔بل گیٹس نے چیک پکڑا واپس جیب میں رکھا اور اتنا کہا کہ یہی مجھ میں اور آپ میں فرق ہے۔میں ہوتا تو کبھی انکار نا کرتا۔قدرت نے آپ کو موقع دیا تھا آپ کھرب پتی بھی بن سکتی تھی مگر آپ نے موقع گنوا دیا۔
موقع سے فائدہ اٹھانا ہمارے ہاں ایک منفی اصطلاح سمجھی جاتی ہے۔حالانکہ یہ ایک خوبی ہے۔جس شخص میں جتنی زیادہ ہوتی وہ اتنا ہی ترقی کرتا۔

قدرت اس معاملے میں کبھی بخل سے کام نہیں لیتی۔وہ ہمیشہ بڑی فیاضی سے امیر غریب سب کو نوازتی ہے۔سب کے پاس دماغ نامی چیز ہے سبھی کو چوبیس گھنٹے دیے جاتے ہیں۔لیکن جو ان گھنٹوں کو ضائع نہیں کرتے اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ لبیک کہتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خودکشی اور ہمارے رویے

جب ہم موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو یہ خوش قسمتی کسی اور دروازے پہ دستک دینے چلی جاتی ہے۔موقع چھوٹے ہوں یا بڑے سبھی کی زندگی میں آتے ہیں۔ہمیں ان لمحوں کو ایسے لوگوں کو پہچاننا چاہیے جو ہمارے در پہ خوش قسمتی بن کر آتے ہیں۔

لوگ ہماری زندگی میں کیوں آتے ہیں؟کیونکہ ان کے زریعے قدرت ہمیں کچھ مواقع دے رہی ہوتی ہے ۔اس لیے سوشل بنیں۔لوگوں سے روابط بڑھائیں۔ان سے ملیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مواقع آپ کے در پہ دستک دے سکیں۔اس لیے ہاتھ پہ ہاتھ دھریں مت بیٹھیں ،موقع شناس بنیں۔کامیابی آپ کی دروازے پہ دستک دینے ضرور آۓ گی۔اس بات پہ پختہ یقین رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں