438

نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

تحریر شئیر کریں

نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں بالآخر اظہار کر ہی دیا ہے کہ انھوں نے ایک بار پھر شادی کر لی ہے۔انسٹا گرام تصویر میں انھوں نے اپنے خوبصورت مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر شئیر کی ہے اور گرین کلر کے عروسی لباس میں ملبوس بہت کیوٹ دکھ رہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ ہفتوں سے ان کی تیسری شادی کے سوشل میڈیا پہ چرچے تو تھے مگر نادیہ خان کی طرف سے چپ چھا ئی تھی جو آج بالآخر ٹوٹ گی۔نادیہ خان کی تصویر سے لگ رہا ہے وہ بہت خوش ہیں۔اللہ ان کی خوشیاں سلامت رکھے۔آمین


نادیہ خان ڈرامہ انڈسڑی کی مقبول ترین اداکارہ ہیں جنہوں نے بندھن ڈرامے سے مقبولیت حاصل کی۔اپنی منفرد اداکاری سے انھوں نے بہت جلد ڈرامہ انڈسٹری اور مارننگ زو میں اپنا مقام بنا لیا۔تاہم ان کی ازدواجی زندگی میں اپس اینڈ ڈاون آتے رہتے ہیں۔انکی اس سے پہلے دو شادیاں ہو چکیں ہیں جن سے انکے تین بچے ہیں۔

وہ دوبئ میں مقیم ہیں۔انکے موجودہ شوہر کا تعلق آرمی سے بتایا جا رہا ہے۔نادیہ کافی باہمت خاتون ہیں ورنہ ہمارے معاشرے میں ایک شادی کے بعد ہی عورتیں رہ جاتیں ہیں۔قلم کتاب پلیٹ فارم ان کی شادی کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہے۔اللہ ان کی شادی سلامت رکھے اور وہ خوش حال زندگی گزاریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں